Follw Us on:

عیدالاضحیٰ پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، ملک بھر میں ہیٹ ویو کی وارننگ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Heat wave

محکمہ موسمیات نے عید الاضحی کے دوران ملک بھر میں شدید ہیٹ ویو کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سات جون سے ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر شروع ہونے کا امکان ہے، جو 8 جون سے شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ہیٹ ویو کا یہ سلسلہ 12 جون تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہ سکتا ہے۔

جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے باعث گرد آلود ہواؤں اور تیز آندھیوں کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام کو ممکنہ اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو خاص طور پر خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، شہری دھوپ میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں اور خود کو hydrated رکھیں۔

مزید یہ کہ مالی علاقوں میں بڑھتا درجہ حرارت برفباری کے پگھلاؤ میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے اور اسے ضائع ہونے سے بچانے کی ضرورت ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم کے مطابق اپنی زرعی سرگرمیوں کو ترتیب دیں۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موسم سے متعلق اپڈیٹس پر نظر رکھیں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس