Follw Us on:

شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے، نعیم الرحمان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Hafiz naeem ur rahman
فلسطینی جب خیموں میں پناہ لیتے ہیں تو ان کے خیمے بھی جلا دیے جاتے ہیں۔ (فوٹو: جماعتِ اسلامی پاکستان)

امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کا ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی پشت پناہی کر رہا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ امریکا نہتے بچوں اور عورتوں پر بم برسا کر اور بھوک سے مروانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔


امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا پیامبر قرار دینا ذہنی غلامی کی انتہا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف ٹرمپ کو امن کی چمپئن شپ کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہے ہیں۔
حافظ نعیم نے طنزیہ انداز میں کہا کہ غلامی اور چاپلوسی اگر یہ نہیں تو پھر اور کیا ہے؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس