Follw Us on:

ٹرمپ کا ایلون مسک سے بات کرنے سے انکار، تعلقات میں دراڑ برقرار 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Trump and musk
ٹرمپ کا ایلون مسک سے بات کرنے سے انکار، تعلقات میں دراڑ برقرار ( فائل فوٹو)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے درمیان تعلقات میں دراڑ مزید گہری ہو گئی ہے۔ ایک اعلیٰ وائٹ ہاؤس اہلکار نے جمعہ کو بتایا کہ صدر ٹرمپ ایلون مسک سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ دونوں کے درمیان ٹیکس بل پر جاری تنازع جلد ختم ہونے کا امکان نہیں۔ 

عالمی خبر ارساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ٹرمپ اور مسک کے درمیان جمعہ کے روز کسی قسم کی ٹیلیفونک گفتگو طے نہیں ہوئی، حالانکہ اس سے قبل ایک اور اہلکار نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کی بات چیت متوقع ہے۔ 

رائٹرز کے ذرائع کے مطابق، ٹرمپ ممکنہ طور پر وہ سرخ رنگ کی ٹیسلا ماڈل ایس فروخت کر دیں گے، جو انہوں نے مارچ میں خریدی تھی اور جسے انہوں نے وائٹ ہاؤس کے لان پر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔ 

ایلون مسک نے براہِ راست صدر ٹرمپ کو نشانہ بنانے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے ریپبلکن پارٹی کے بڑے ٹیکس اور اخراجاتی بل پر اپنی تنقید جاری رکھی، جو صدر ٹرمپ کے داخلی ایجنڈے کا مرکزی حصہ ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر، مسک نے ان بیانات کو اجاگر کیا جن میں کہا گیا کہ ٹرمپ کا ’خوبصورت بل‘ ریپبلکنز کے لیے سیاسی طور پر نقصان دہ ہو سکتا ہے اور اس سے امریکہ کے مجموعی قرض میں، جو اس وقت 36.2 ٹریلین ڈالر ہے، مزید اضافہ ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:‘دوستی اچھی تھی، اب نہیں رہی’، ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک ایک دوسرے کے خلاف پول کھولنے لگے

یہ صورتحال ایک دن بعد سامنے آئی جب دونوں شخصیات کے درمیان کھلے عام سخت بیانات کا تبادلہ ہوا، جس سے ان کے سابقہ قریبی تعلقات کا خاتمہ واضح ہو گیا۔ صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ ایلون مسک کی کمپنیوں، اسپیس ایکس اور اس کی سیٹلائٹ سروس اسٹارلنک، کے ساتھ حکومتی معاہدے ختم کر سکتے ہیں۔ 

دوسری جانب، ٹیسلا کے حصص جمعہ کے روز کچھ حد تک بحال ہوئے، تاہم ایک دن قبل کمپنی کے حصص میں 14 فیصد کمی ہوئی تھی، جس سے کمپنی کو 150 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا — جو اس کی تاریخ کا سب سے بڑا یومیہ نقصان ہے۔ 

مزید پڑھیں:صدر ٹرمپ اور صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ‘امریکا کو چین کے خلاف کیے گئے منفی اقدامات ختم کرنے چاہئیں’

اگرچہ مسک کے بااثر اتحادی اس تنازع پر عمومی طور پر خاموش رہے، لیکن ایک معروف سرمایہ کار جیمز فِش بیک نے مسک سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ 

 انہوں نے کہا، “صدر ٹرمپ نے ایلون کے مایوس کن اور حقیقتاً پریشان کن رویے کے باوجود تحمل اور وقار کا مظاہرہ کیا ہے۔” 

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس