Follw Us on:

ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری و دفاعی دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Web image template
آپریشن میں وسیع پیمانے پر معلومات اکٹھی کی گئیں۔ (فوٹو: گوگل)

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اسرائیل سے ہزاروں کی تعداد میں ”حساس اور اسٹریٹجک“ دستاویزات حاصل کر لی ہیں، جن میں اسرائیلی جوہری تنصیبات، دفاعی منصوبے اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق اہم معلومات شامل ہیں۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ معلومات ایک خفیہ آپریشن کے ذریعے حاصل کی گئیں اور اس میں دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں جنہیں مکمل طور پر جانچنے کے بعد ایران منتقل کیا گیا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس آپریشن میں وسیع پیمانے پر معلومات اکٹھی کی گئیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ آپریشن دو اسرائیلی شہریوں رائے میزراہی اور الموگ اتیاس کی مدد سے انجام پایا، جنہیں مئی میں اسرائیلی پولیس نے ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں نوجوانوں کو حیفہ کے قریب نیشیر شہر سے گرفتار کیا گیا۔

Web image template (2)
یران کی دفاعی و جارحانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور جلد ہی اسے منظرِ عام پر لایا جائے گا۔ (فوٹو: جیو نیوز)

اطلاعات کے مطابق میزراہی نے 2025 کے دوران ایرانی آپریٹو سے خفیہ روابط قائم کیے اور سیکیورٹی سے متعلق متعدد مشن انجام دیے، جن میں سے ایک مشن میں ایک بیگ کی ترسیل شامل تھی، جس میں ممکنہ طور پر دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے خفیہ میسیجنگ ایپ اور نیا موبائل فون استعمال کیا۔

ایرانی انٹیلی جنس کے مطابق یہ معلومات اسرائیل کی جوہری تنصیبات، امریکا اور یورپی ممالک سے اس کے تعلقات اور اس کی دفاعی صلاحیتوں پر مبنی ہیں۔

ایران کے وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ یہ خزانہ ایران کی دفاعی و جارحانہ صلاحیتوں کو مزید مضبوط کرے گا اور جلد ہی اسے منظرِ عام پر لایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے، جب ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی سطح پر تناؤ بڑھ رہا ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیلی ایجنٹس نے تہران سے ایران کی جوہری سرگرمیوں پر مبنی خفیہ آرکائیوز حاصل کیے تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس