Follw Us on:

قومی کمیشن کا گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 پر تحفظات کا اظہار، وجہ کیا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ncsw
کمیشن نے رپورٹ کے طریقہ کار کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے۔ (فوٹو: فائل)

قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں (این سی ایس ڈبلیو) نے ورلڈ اکنامک فورم کی گلوبل جینڈر گیپ رپورٹ 2025 میں پاکستان کی درجہ بندی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں کی چیئرپرسن امِ لیلیٰ اظہر نے رپورٹ میں استعمال کیے گئے ڈیٹا، اس کی نمائندگی اور رپورٹنگ کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کو مؤثر انداز میں پیش نہیں کیا گیا، جس کے باعث رپورٹ ملک میں صنفی مساوات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی صحیح عکاسی نہیں کرتی۔

امِ لیلیٰ نے واضح کیا کہ کمیشن نے رپورٹ کے طریقہ کار کا سنجیدگی سے جائزہ لیا ہے، جو محدود نمونوں کے تصوراتی سروے پر مبنی ہے۔ یہ سروے زیادہ تر مرد افراد کی جانب سے مکمل کیے گئے، جس کی وجہ سے رپورٹ میں صنفی مساوات کی حقیقی صورتحال کی نمائندگی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے اعداد و شمار میں تضادات اس وقت بھی سامنے آئے جب “وزارتی عہدوں پر خواتین” کے اشاریے میں پاکستان کو صفر اسکور دیا گیا، حالانکہ اس وقت ملک میں ایک وفاقی خاتون وزیر، ایک خاتون وزیر اعلیٰ اور پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں بھی خواتین وزراء شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ترسیلاتِ زر بھجوانے سے روکنے کی کوشش کی، عطاتارڑ

امِ لیلیٰ اظہر کا کہنا تھا کہ قومی کمیشن برائے وقارِ نسواں نے پاکستان میں خواتین کی حیثیت کی درست اور مؤثر نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر درست ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اس کی اشاعت پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس