Follw Us on:

امریکا جانتا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کہاں چھپے ہیں اور وہ ایک آسان ہدف ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Donald trump 1
ہم نہیں چاہتے کہ میزائل عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر فائر کیے جائیں۔ (فوٹو: اے پی)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جانتا ہے کہ ایران کا سپریم لیڈر کہاں چھپے بیٹھے ہیں اور وہ ایک آسان ہدف ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپا ہوا ہے، وہ ایک آسان نشانہ ہے، لیکن ہم فی الحال اسے نشانہ نہیں بنائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ میزائل عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر فائر کیے جائیں، لیکن ہماری صبر کی حد ختم ہو رہی ہے۔

Whatsapp image 2025 06 17 at 9.49.06 pm
ہم جانتے ہیں کہ نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپا ہوا ہے۔ (فوٹو: فائل)

ایک اور پیغام میں سابق امریکی صدر نے صرف دو الفاظ میں سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ’’بلا شرط ہتھیار ڈال دو!‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایران سے جنگ بندی کی بجائے جوہری پروگرام کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں، ہم جنگ بندی کی تلاش میں نہیں بلکہ ہم اس سے بہتر چیز کی تلاش میں ہیں۔

یاد رہے کہ یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس