Follw Us on:

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کے خلاف کرپشن کیس ختم، مگر امریکا اب بھی نجیب رزاق کے پیچھے کیوں ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Malaysia drops 1mdb
ملائیشیا کی ہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق کو ( ون ایم ڈی بی) اسکینڈل سے جڑے ایک پرانے کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری تو نہیں کیا، لیکن ان کے خلاف کارروائی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ ( فوٹو: ڑائیٹرز)

ملائیشیا کی ہائی کورٹ نے سابق وزیرِاعظم نجیب رزاق کو ( ون ایم ڈی بی) اسکینڈل سے جڑے ایک پرانے کیس میں منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری تو نہیں کیا، لیکن ان کے خلاف کارروائی کو عارضی طور پر ختم کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ نجیب کے وکیل محمد شفیع عبداللہ نے جمعہ کے روز اس فیصلے کی تصدیق کی۔

نجیب رزاق اگست 2022 سے قید میں ہیں۔ انہیں (ایس آر سی ) انٹرنیشنل سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

یہ کمپنی ون ملائیشیا ڈیولپمنٹ برہاد ( ون ایم ڈی بی) کی ایک سابق ذیلی ادارہ تھی، جس سے ملائیشیا اور امریکا کے حکام کے مطابق تقریباً 4.5 ارب ڈالر عالمی سطح پر مختلف ذرائع سے چوری کیے گئے تھے۔

Ex malaysian pm
نجیب پر (ایس آر سی) سے 2 کروڑ 70 لاکھ رنگٹ (تقریباً 6.4 ملین ڈالر) کی مبینہ طور پر غلط منتقلی سے متعلق تین منی لانڈرنگ کے الزامات بھی تھے۔ ( فوٹو: دی انڈیپنڈٹ)

نجیب پر (ایس آر سی) سے 2 کروڑ 70 لاکھ رنگٹ (تقریباً 6.4 ملین ڈالر) کی مبینہ طور پر غلط منتقلی سے متعلق تین منی لانڈرنگ کے الزامات بھی تھے، جن پر مقدمہ 2019 سے متعدد بار تاخیر کا شکار رہا۔ انہی وجوہات کی بنا پر جمعے کو کوالالمپور ہائی کورٹ نے نجیب کی جانب سے ’ڈسچارج ناٹ اماؤنٹنگ ٹو ایکویٹل‘ (ڈی این اے اے) کی درخواست منظور کی۔

ان کے وکیل محمد شفیع عبداللہ نے کہا کہ یہ ایک منصفانہ فیصلہ ہے کیونکہ پراسیکیوشن جب چاہے دوبارہ فرد جرم عائد کر سکتی ہے۔ اس فیصلے کے بعد نجیب کے سر پر لٹکی ہوئی تلوار ہٹا دی گئی ہے۔”

Explainer malaysia's ex
نجیب رزاق اب بھی (ون ایم ڈی بی) سے متعلق سب سے بڑے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، جس میں عدالت اکتوبر میں فریقین کے حتمی دلائل سنے گی۔ وہ ان تمام الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔( فوٹو: رائیٹرز)

ملائیشیا کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب نجیب کے خلاف (ون ایم ڈی بی) سے متعلق الزامات کو عدالتی کارروائی سے خارج کیا گیا ہو۔

گزشتہ برس بھی ایک اور کیس میں انہی بنیادوں پر عدالت نے (ڈی این اے اے) کی منظوری دی تھی۔ 2023 میں نجیب کو 1( ون ایم ڈی بی) پر سرکاری آڈٹ رپورٹ میں مبینہ رد و بدل کے الزام سے بری بھی کیا گیا تھا۔

نجیب رزاق اب بھی (ون ایم ڈی بی) سے متعلق سب سے بڑے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں، جس میں عدالت اکتوبر میں فریقین کے حتمی دلائل سنے گی۔ وہ ان تمام الزامات کی تردید کرتے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، نجیب نے اپنی باقی ماندہ سزا گھر میں نظر بندی کے طور پر گزارنے کی اجازت مانگی ہے، اور وہ حکومت کو ایک مبینہ شاہی فرمان کی موجودگی کی تصدیق پر مجبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے تحت یہ ممکن ہو سکتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس