Follw Us on:

کیلیفورنیا میں فوج کس کے حکم پر چلے گی؟ امریکی عدالت نے فیصلہ سنا دیا

حسیب احمد
حسیب احمد
Us court lets trump retain
جمعرات کے روز سان فرانسسکو میں قائم نوویں سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ ( فوٹو: سی این اے)

امریکی وفاقی اپیل عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عارضی طور پر کیلیفورنیا کو نیشنل گارڈ کے کنٹرول میں رکھنے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ ریاستی گورنر گیون نیوزم عدالت میں ٹرمپ کے اس اقدام کو چیلنج کر رہے ہیں۔

جمعرات کے روز سان فرانسسکو میں قائم نوویں سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے تین رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ یہ مقدمہ جون 2020 کے ان مظاہروں سے متعلق ہے جو لاس اینجلس میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے تھے۔

ان مظاہروں کے دوران ٹرمپ نے ریاست کی اجازت کے بغیر چار ہزار نیشنل گارڈ فوجی اور سات سو میرین اہلکار شہر میں تعینات کیے تھے۔

Trump allowed to keep
عدالت نے نیشنل گارڈ کا کنٹرول گورنر نیوزم کو واپس دینے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اسی دن اپیل کورٹ نے اس فیصلے پر عارضی طور پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔ ( فوٹو: اے پی نیوز)

بارہ جون کو امریکی ڈسٹرکٹ جج چارلس بریئر نے فیصلہ دیا تھا کہ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو وفاقی کنٹرول میں لے کر قانون کی خلاف ورزی کی، کیونکہ انہوں نے گورنر سے باقاعدہ رابطہ نہیں کیا۔ عدالت نے نیشنل گارڈ کا کنٹرول گورنر نیوزم کو واپس دینے کا حکم دیا تھا۔ تاہم اسی دن اپیل کورٹ نے اس فیصلے پر عارضی طور پر عمل درآمد روک دیا، اور اب اسے مزید توسیع دے دی گئی ہے۔

اپیل عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صدر غالباً اپنے آئینی اختیارات کے تحت نیشنل گارڈ کو وفاقی اختیار میں لانے کے مجاز تھے، اور ممکنہ طور پر انہوں نے گورنر کے ساتھ مطلوبہ حد تک رابطہ بھی کیا تھا۔ اگرچہ وہ نہ بھی کرتے، تب بھی گورنر کو صدارتی فیصلے کو روکنے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔

Us court lets trump
ٹرمپ نے اس فیصلے کو ملک کے لیے ایک زبردست کامیابی قرار دیا اور کہا ہم قانون پر چلنے والے امریکیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ ( فوٹو: اکنامک ٹائمز)

عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس وقت یہ فیصلہ نہیں دے رہی کہ وفاقی سطح پر بلائے گئے نیشنل گارڈ کو شہری معاملات میں کس حد تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید قانونی نکات پر سماعت جمعے کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہوگی۔ گورنر نیوزم نے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا صدر بادشاہ نہیں ہے اور قانون سے بالاتر نہیں۔

ہم صدر ٹرمپ کی آمرانہ طرز پر فوجی طاقت کے استعمال کے خلاف اپنی قانونی کارروائی جاری رکھیں گے۔

ٹرمپ نے اس فیصلے کو ملک کے لیے ایک زبردست کامیابی قرار دیا اور کہا ہم قانون پر چلنے والے امریکیوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ فوجی دستے صرف وفاقی عمارتوں اور اہلکاروں کی حفاظت پر مامور تھے۔

جب کہ ریاست کیلیفورنیا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ تعیناتی ریاست کی خودمختاری اور امریکی قانون کے خلاف ہے، جو شہری معاملات میں فوج کے استعمال کو محدود کرتا ہے۔ عدالت کے بینچ میں شامل دو جج ٹرمپ کے دور میں اور ایک جج صدر جو بائیڈن کے دور میں مقرر کیے گئے تھے۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس