انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیس میں ضمانت دی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے گزشتہ روز وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو آج سنایا گیا۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 18 جون کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں سے وہ زیر علاج تھے۔
اس موقع پر غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے پاک فوج اور بالخصوص ایئر فورس کو بھارت کو جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا، اور اپنے لیے دعائیں کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف مزید سات مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔