امریکی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے والے بی 2 بمبار طیاروں کو چلانے والی پائلٹس خواتین تھیں، خواتین نے ایرانی اپنے ہدف کو کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ بی 2 فائٹر ہیں کیا، ان کی صلاحیت کیا ہے؟
رپورٹس کے مطابق امریکا کے سب سے خطرناک فائٹر طیارے “بی ٹو سپرٹ” B-2 Sprit میں B کا مطلب بمبار اور 2 کا مطلب دوسرا ہے۔ اس طیارے کی سب سے خطرناک اور اہم بات یہ ہے کہ یہ ایٹمی ہتھیار لے جانے اور چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ جہاز ری فیول کیے بغیر سات ہزار میل (11 ہزار کلومیٹر) کا سفر طے کر سکتا ہے جبکہ دورانِ پرواز ایک مرتبہ ری فیولنگ کے ساتھ 11 ہزار 500 میل یا 18 ہزار 500 کلومیٹر تک پرواز کر سکتا ہے۔
شاہین کی طرح نظر آنے والا اور پرواز کرنے والا یہ بمبار طیارہ بہت مہنگا ہے، 2 بلین ڈالر سے 4.7 بلین ڈالرزتک اس کی قیمت ہے، دوسری جانب فی گھنٹہ اس کا خرچ 135000 ڈالر ہے جبکہ اس کا ماہانہ مینٹیننس خرچ 3.4 ملین ڈالرز ہیں۔
یہ ریڈار میں نہیں آتا کیوں کہ
اس طیارے کو امریکی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ اس فائٹر طیارے کے اہم فیچرز یہ ہیں۔
▪️ لمبائی 69 فٹ
▪️اونچائی 17 فٹ
▪️ ایک ونگ سے دوسرے ونگ تک چوڑائی 172 فٹ
▪️ ٹیک آف وزن 152636 کلوگرام
▪️سٹیلتھ ٹیکنالوجی
سٹیلتھ ٹیکنالوجی کا مطلب ہے کہ اس کی دکھنے کو کم ترین سطح پر لایا جاسکتا ہے۔ جب Visibility کم ہوجاتی ہے تو یہ ریڈار میں نہیں آتا۔

اس مقصد کے لیے اس میں ایسے مواد کا استعمال کیا جاتا ہے جو ریڈار ویوز کو جذب کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ ٹیکنالوجی کئی اور فائٹرز جیسے ایف 117 نائٹ ہاک، ایف 22 ریپٹور ایف 35 لائٹنگ ll میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
ان طیاروں کی خاص بات یہ ہے کہ یہ طیارے امریکا نے کسی بھی ملک کو آج تک فروخت نہیں کئے ہیں۔ یہاں تک کہ امریکا اپنے اتحادیوں اور اسرائیل کو بھی نہیں دیے ہیں۔
شائد فی الحال یہ طیارے برائے فروخت نہیں ہیں، جیسے یہ امریکا نے صرف اپنے لیے بنائے ہیں۔

چونکہ یہ امریکہ کے علاوہ کسی اور ملک کے پاس نہیں ہے لہذا ابھی تک کسی بھی دوسرے ملک کے پائلٹوں نے ان طیاروں کو استعمال نہیں کیا ہے اور نہ کبھی استعمال کریں گے۔ یہ طیارے امریکا کے مختلف ہوائی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں۔
شاید اسی لیے امریکی خواتین پائلٹ بھی بے خوف، بے دھڑک اڑا رہی ہیں۔