April 30, 2025 11:18 am

English / Urdu

Follw Us on:

یورپی یونین میں سولر انرجی کوئلے سے پیدا ہونے والی بجلی سے زیادہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

توانائی کے تھنک ٹینک ایمبر کے ڈیٹا نے جمعرات کو بتایا کہ شمسی توانائی نے گزشتہ سال پہلی بار یورپی یونین کے بجلی کے معاملے میں کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ہوا سے پیدا ہونے والی بجلی بھی ایک مستحکم مقام پر ہے۔

یورپی یونین یہ کوشش کر رہا ہے کہ اپنی قابل تجدید بجلی کی پیداوار کو بڑھایا جائے اور موسمیاتی تبدیلی کے ٹارگٹس کو پورا کرنے کے لیے فوسل فیولز پر انحصار کم کیا جائے۔

2011 سے ایمبر نے بجلی کے متعلق ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کیا ہے اور پہلی مرتبہ کوئلے سے پیدا ہونھے والی بجلی 10 فیصد رہ گئی ہے۔ 2024 میں شمسی توانائی نے 11 فیصد بجلی پیدا کو کے کوئلے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 2023 میں یہ 9۔3 فیصد تھی۔

کرس روسلو، سینئر تجزیہ کار اور رپورٹ کے مرکزی مصنف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ “پچھلے دو سالوں سے ہم نے یورپی یونین کے پاور سسٹم میں کوئلے اور گیس دونوں میں تیزی سے کمی دیکھی ہے اور فوسل فیول اب تاریخی کم ترین سطح پر ہے،”

یورپی یونین یہ کوشش کر رہا ہے کہ اپنی قابل تجدید بجلی کی پیداوار کو بڑھایا جائے۔ (فوٹو:یو این)

گیس سے چلنے والی بجلی کی پیداوار 2023 میں 16.9 فیصد سے کم ہوکر 15.7 فیصد رہ گئی جبکہ ہوا سے بجلی کی پیداوار تقریباً 17.4 فیصد پر تھی۔

اگرچہ 2024 میں ہوا سے چلنے والی بجلی میں 13 گیگا واٹ اضافہ ہوا ہے لیکن اس سال ہوا کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں رہی۔

روسلو نے کہا کہ “اس سال جو نئی بجلی شامل کی گئی ہے وہ ہوا کے خراب حالات سے تھوڑی سی کم ہوئی ہے”۔

روسلو نے کہا کہ یورپی یونین چاہتی ہے کہ 2030 تک ونڈ پاور بجلی کا تقریباً 34 فیصد حصہ بنائے اور ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے، خاص طور پر نئے منصوبوں کو چلانے کے لیے۔

نیوکلیئر یورپی یونین میں بجلی فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ رہا، جو 2023 میں 23 فیصد سے بڑھ کر 23.7 فیصد ہو گیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس