Follw Us on:

جنگ بندی کا اعلان: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ’غیر معمولی‘، تیزی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Stock exchange
سٹاک تجزیہ کار شہریار بٹ کے مطابق جنگ بندی نے عالمی سطح پر مارکیٹوں میں مثبت اثر ڈالا۔ (فوٹو: بی بی سی)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح منگل کو غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5800 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ہوا اور یہ 122,000 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

انڈیکس میں یہ اضافہ پانچ فیصد رہا، جس کے بعد مارکیٹ کے خودکار حفاظتی ضوابط کے تحت کاروبار کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔ اس قسم کی معطلی کا مقصد سرمایہ کاروں کو جذباتی فیصلوں سے بچانا اور مارکیٹ کو استحکام دینا ہوتا ہے۔ توقع ہے کہ کاروبار کا دوبارہ آغاز 45 منٹ کے وقفے کے بعد ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی صدر کے بیان کے مطابق ایران اور اسرائیل میں جنگ بندی ہوگئی ہے؟

مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تیزی کی سب سے بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہے۔ اس اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی، جس نے سرمایہ کاروں کو اعتماد دیا اور وہ بڑی تعداد میں اسٹاک خریدنے لگے۔

Stock exchange.
عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے درآمدی اخراجات میں کمی کا امکان ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

سٹاک تجزیہ کار شہریار بٹ کے مطابق جنگ بندی نے عالمی سطح پر مارکیٹوں میں مثبت اثر ڈالا، اور اس کا اثر پاکستان کی مارکیٹ پر بھی واضح نظر آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے خطرے کی فضا ختم ہوتے ہی ایک بار پھر خریداری کا سلسلہ شروع کیا، جس نے انڈیکس کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انڈیا اور جاپان کی اسٹاک مارکیٹوں میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے، اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں کم ہونے سے درآمدی اخراجات میں کمی کا امکان ہے، جو پاکستان جیسے ملک کے لیے معاشی طور پر فائدہ مند ہے۔

شہریار بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے موجودہ حالات حوصلہ افزا ہیں۔ حالیہ وفاقی بجٹ میں کاروباری طبقے کے لیے دی جانے والی رعایتوں اور پالیسی فیصلوں نے بھی اسٹاک مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔ اگرچہ ایران اسرائیل کشیدگی کی وجہ سے مارکیٹ پر عارضی دباؤ آیا، لیکن جیسے ہی صورتحال بہتر ہوئی، سرمایہ کاروں نے اعتماد بحال کرتے ہوئے مارکیٹ میں واپسی کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ مثبت رجحان جاری رہا، تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں مزید بہتری اور انڈیکس میں اضافہ ممکن ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس