Follw Us on:

نمایاں تبدیلی، اہم خصوصیات، ایپل نے دوسرا بیٹا ورژن متعارف کرادیا 

حسیب احمد
حسیب احمد

ایپل نے (آئی او ایس 26) آپریٹنگ سسٹم کا دوسرا بیٹا ورژن ڈویلپرز کو جاری کر دیا ہے، جس میں گزشتہ بیٹا کے مقابلے میں متعدد نمایاں تبدیلیاں اور اصلاحات شامل کی گئی ہیں۔ یہ اپ ڈیٹ ورلڈ وائڈ ڈویلپرز کانفرنس (ڈبلو ڈبلو ڈی سی) کے بعد آئی او ایس 26 میں آنے والی پہلی بڑی تبدیلی ہے۔

آئی او ایس 26 بیٹا   2 میں سب سے نمایاں تبدیلی کنٹرول سینٹر کے لیکویڈ گلاس بٹنوں کے پس منظر میں زیادہ دھندلا پن شامل کرنا ہے، جس سے بٹنوں کو دیکھنا زیادہ آسان ہو گیا ہے۔ اسی حوالے سے ایکسیسبلٹی کی سیٹنگز میں ریڈیوس ٹرانسپیرنسی آپشن کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے ۔

سفاری میں بھی تبدیلی کی گئی ہے اور ٹیب مینجمنٹ ویو میں (نیا + بٹن) اب نیچے بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے، جو کہ آئی او ایس 28 جیسا انداز ہے، جبکہ پہلے یہ بٹن اوپر بائیں جانب ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ کومپکٹ ٹیب بار میں اب بیک اور فارورڈ بٹن بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔

Ios 26 here's the list of iphone
والٹ ایپ میں اب آرڈر ٹریکنگ فیچر مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ‘سیری’ کو میل ایپ میں موجود آرڈرز تلاش کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ ( تصویر: 9 ٹو 5 میک)

ایپ اسٹور میں ڈویلپرز کے لیے ایک نئی ایکسیسبلٹی سیکشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ایپل کے مطابق یہ معلومات ڈویلپرز فراہم کریں گے تاکہ ان کے ایپس کی دسترس سے متعلقہ تفصیلات صارفین کو دستیاب ہوں۔

والٹ ایپ میں اب آرڈر ٹریکنگ فیچر مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ‘سیری’ کو میل ایپ میں موجود آرڈرز تلاش کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، چاہے وہ ‘ایپل پے’  کے ذریعے نہ کیے گئے ہوں۔

آئی او ایس 26 بیٹا 2 میں ایک نیا “Alt 1” رنگ ٹون بھی متعارف کرایا گیا ہے جو رفلیکشن رنگ ٹون کا متبادل ہے۔ یہ رنگ ٹون Settings > Sounds and Haptics > Ringtone کے ذریعے منتخب کی جا سکتی ہے۔

ایپل میوزک کے لیے ایک نیا لائیو ریڈیوویجیٹ بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ (لو پاور موڈ) کی وضاحت کو مزید واضح بنا دیا گیا ہے۔ اب اس میں درج ہے کہ آئی فون پس منظر کی سرگرمیوں، پروسیسنگ اسپیڈ، ڈسپلے ریفریش ریٹ اور برائٹنس کو عارضی طور پر کم کرے گا اور آئی کلاوڈ سنکنک، جی5، میل فچ جیسی کچھ خصوصیات کو محدود کرے گا۔

لائیو کیپشنز فیچر میں ٹرانسکرائب کالزکا نام تبدیل کر کے ‘سیو  کال ٹرانسکرپٹس’ کر دیا گیا ہے، اور اب واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ کال ٹرانسکرپشن سے پہلے ایک مخصوص آواز کے ذریعے کال کے شرکاء کو مطلع کیا جائے گا۔

آئی او ایس 26 کے حتمی ورژن کے اجرا سے قبل مزید بیٹا اپ ڈیٹس متوقع ہیں، جن میں اضافی تبدیلیاں اور فیچرز شامل کیے جا سکتے ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس