Follw Us on:

29 سالہ امریکن یوٹیوبر  مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
American youtuber
29 سالہ امریکن یوٹیوبر  مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی( فائل فوٹو)

امریکا میں لومڑیوں کے سب سے بڑے ریسکیو سینٹرز میں شمار ہونے والے ادارے سیو اے فاکس کی بانی، یوٹیوبر اور حیوانات سے محبت رکھنے والی مکائیلا رینز 29 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

افسوسناک خبر اُن کے شوہر ایتھن نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو کے ذریعے دی، جس میں وہ آبدیدہ ہو کر بتاتے ہیں کہ مکائیلا نے ذہنی اذیت کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

مکائیلا نے اپنی زندگی جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھی،اُن کی تنظیم سیو اے فاکس نے اب تک 150 سے زائد لومڑیوں اور دیگر نایاب جانوروں کو فر فارموں، خراب حالات میں رکھے جانے والے گھروں اور پالتو جانوروں کی رضاکارانہ حوالگی سے بچا کر نئی زندگی دی۔

1996 میں پیدا ہونے والی مکائیلا کی جانوروں سے محبت کم عمری میں ہی شروع ہو گئی تھی۔ صرف 15 برس کی عمر میں انہوں نے ایک وائلڈ لائف ری ہیبیلیٹیٹر کے ساتھ رضاکارانہ کام کرنا شروع کیا، جس نے ان کی سوچ اور مشن کو جنم دیا۔ بعدازاں انہوں نے سیو اے فاکس کی بنیاد رکھی، جو جلد ہی امریکا کا ایک نمایاں جانوروں کا ریسکیو سینٹر بن گیا۔

مکائیلا نے اپنے شوہر ایتھن کے ساتھ مل کر اس ادارے کو چلایا۔ ایتھن نہ صرف ویڈیو ایڈیٹر اور کار ڈیزائنر ہیں بلکہ وہ مکائیلا کے ساتھ جانوروں کی دیکھ بھال اور سوشل میڈیا پر مواد بنانے میں بھی بھرپور کردار ادا کرتے تھے۔

American youtuber1
مکائیلا نے اپنی زندگی جانوروں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کر دی تھی( فائل فوٹو)

 سیو اے فاکس کے یوٹیوب چینل کے 24 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ہیں، جب کہ انسٹاگرام پر اُن کے فالوورز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار سے زائد تھی۔

وہ ذہنی دباؤ، بارڈر لائن پرسنالٹی ڈس آرڈر، آٹزم اور ڈپریشن جیسے مسائل سے نبرد آزما تھیں۔ انہوں نے نہ صرف ان مسائل کے خلاف جدوجہد کی، بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں کو بھی آگاہی فراہم کی اور اپنی کہانی شیئر کی۔

مزید پڑھیں:سردار جی 3، کیا انڈین پابندیوں کے باوجود ہانیہ عامر نے بالی وڈ میں جگہ بنا لی؟

حالیہ مہینوں میں، مکائیلا کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور جھوٹی افواہوں کا سامنا کرنا پڑا، جو ان کے لیے شدید تکلیف دہ ثابت ہوا۔

ان کے شوہر کے مطابق، وہ نہایت حساس دل کی مالک تھیں اور ہر بات کو دل پر لے لیتی تھیں، جس سے اُن کے ذہنی مسائل میں مزید اضافہ ہوا۔ اُنہوں نے مختلف علاج اور ادویات آزمائیں، مگر آخرکار درد ناقابلِ برداشت ہو گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس