Follw Us on:

جنگی جنون اسرائیل کے سر چڑھ کر بولنے لگا، تازہ حملوں میں 41 فلسطینی شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza right now
اسرائیل کی جارحیت میں 41 فلسطینی شہید ہو گئے( فائل فوٹو)

اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں جن میں آدھی رات سے اب تک کم از کم 41 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک مجموعی طور پر 56,077 فلسطینی شہید اور 131,848 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر کے حملوں کے دوران اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 200 سے زائد کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان گزشتہ روز اعلان کردہ جنگ بندی بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے اس انٹیلیجنس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری سے وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں بلکہ محض چند مہینوں کے لیے اس پروگرام کو پیچھے دھکیلا جا سکا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا اعلان، مشرقِ وسطیٰ میں عارضی امن یا مستقل حل؟

اسرائیل اور ایران دونوں نے 12 روزہ جنگ میں فتح کا دعویٰ کیا ہے۔ تہران میں ایرانی عوام جشن مناتے دکھائی دیے، جب کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسے ایسی کامیابی قرار دیا ہے جو ان کے بقول نسلوں تک یاد رکھی جائے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق، اسرائیل کے حملے میں 13 بچوں سمیت کم از کم 610 افراد شہید اور 3,056 زخمی ہوئے ہیں۔ ایران کے جوابی حملوں میں اسرائیل میں کم از کم 28 افراد ہلاک ہوئے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس