Follw Us on:

واہ کینٹ: ‘3 برس قبل بچے سے زیادتی کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، ساتھی فرار’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Police
ہلاک ہونے والا ملزم رضوان خان، 3 سال قبل پیش آنے والے اس دلخراش واقعے میں ملوث تھا ۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

واہ کینٹ کے علاقے میں 3 سال قبل 9 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل کے انتہائی مطلوب ملزم رضوان خان عرف بڈھا کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کر رہا تھا، جس کے دوران رضوان خان مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سی پی او راولپنڈی نے سماجی رابطے کی ایپلیکیشن ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ رضوان خان عرف بڈھا کو واہ کینٹ پولیس ایک خفیہ اطلاع پر گرفتار کرنے پہنچی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی یوم انسدادِ منشیات: دنیا بھر میں کوکین کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اقوامِ متحدہ

ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ہونے والے جوابی فائرنگ میں رضوان خان ہلاک ہو گیا۔ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔

Police image
پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد نے تصدیق کی تھی کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

ہلاک ہونے والا ملزم رضوان خان، 3 سال قبل پیش آنے والے اس دلخراش واقعے میں ملوث تھا جہاں 9 سالہ بچہ اپنے بھائی کے ساتھ گھر سے نکلا تھا اور بعد ازاں اس کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد نے تصدیق کی تھی کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ یہ اندھا قتل راولپنڈی پولیس کے لیے ایک معمہ اور چیلنج بنا ہوا تھا، اور گزشتہ تین سالوں سے راولپنڈی پولیس کی خصوصی ٹیمیں اس کیس کی تحقیقات کر رہی تھیں۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واقعے کی اطلاع ملنے پر موقع کا دورہ کیا۔ انہوں نے فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر واہ کینٹ پولیس کو شاباش دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس