Follw Us on:

اسرائیلی فوج کے بعد یہودیوں کے بھی فلسطینیوں پر حملے شروع، ایک ہی دن میں 90 سے زائد شہید

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Gaza distroyed feature overal
بدھ کے روز مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید گئے۔ (فوٹو: رائٹرز)

آج صبح غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 14 افراد شہید ہو گئے ہیں، جس کے بعد گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران محصور علاقے میں شہید افراد کی تعداد 90 سے تجاوز کر گئی ہے۔

الجزیرہ عربی کو اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال مشرق میں واقع گاؤں کفر مالک پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں کم از کم تین فلسطینی جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی شہید گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ واقعہ رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع کفر مالک نامی قصبے میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر مقامی فلسطینی املاک کو نذر آتش کیا، جس کے بعد جھڑپوں کا آغاز ہوا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، متعدد آبادکاروں نے تشدد کیا اور گاڑیوں کو آگ لگائی، جس پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ فوجی بیان کے مطابق، موقع پر موجود فلسطینیوں نے فورسز پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی، جس کے جواب میں فوج نے بھی فائرنگ کی، جس میں تین فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا جبکہ پانچ اسرائیلی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Israeli strikes across gaza kill
اسرائیل کی جوابی کارروائی میں اب تک تقریباً 55,000 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ( فوٹو: بی بی سی)

فلسطینی اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار حسین الشیخ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر کہا کہ “اسرائیلی حکومت اپنے جارحانہ رویے اور پالیسیوں سے پورے خطے کو تباہ کن تصادم کی طرف دھکیل رہی ہے۔” انہوں نے عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا۔

اسی روز مغربی کنارے کے شہر ال یامون میں اسرائیلی فوجی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی لڑکا بھی گولی لگنے سے شہید ہوا۔ فلسطینی ہلال احمر نے واقعے کی تصدیق کی۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک کم از کم 56,156 افراد جاں بحق اور 132,239 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے روز حماس کے حملے میں اسرائیل میں 1,139 افراد ہلاک اور 200 سے زائد کو یرغمال بنایا گیا تھا، جس کے بعد یہ جنگ شروع ہوئی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس