Follw Us on:

محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات: ’امید ہے کہ امریکی صدر غزہ جنگ بندی کرائیں گے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیرِ غور آئے۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور سیکیورٹی تعاون کے امور بھی زیرِ غور آئے۔

ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی سیکیورٹی کے تناظر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

محسن نقوی نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں امریکی صدر کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر قیامِ امن میں غیر معمولی قیادت اور مخلصانہ کوششوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

نیٹلی بیکر نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

انہوں نے کہا کہ پاکستان، انڈیا کشیدگی کے بعد ایران اسرائیل سیز فائر میں بھی ٹرمپ کا کردار متاثر کن رہا، اور امید ظاہر کی کہ امریکی صدر غزہ میں بھی جنگ بندی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا آیا ہے اور امن کے ہر اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں قیامِ امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک اہم اور قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، جس کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دی جاتی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس