Follw Us on:

بلاول نے فواد چوہدری کو ‘احمق’ قرار دے ڈالا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Parliament watch murky politics hang over bilawal's
یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب چوہدری فواد حسین نے ایک پوسٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ (تصویر: ڈان)

سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تاریخی تشریح سے متعلق ایک بیان پر اختلاف سامنے آیا ہے  جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان لفظی تکرار شروع ہوئی ۔

یہ معاملہ اُس وقت شروع ہوا جب چوہدری فواد حسین نے ایک پوسٹ میں کہا کہ بلاول بھٹو کا بیان صرف سندھ نہیں بلکہ پورے پاکستان پر حملے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے آپ سندھودیش تحریک کا حصہ بن گئے ہوں، بینظیر بھٹو کبھی ایسا بیان نہ دیتیں۔

Images may be subject
اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو نے چوہدری فواد کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے سخت زبان استعمال کی اور انہیں ‘احمق’قرار دیا۔ (تصویر: ایکس)

ردعمل میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا  کہ سندھو دریا ہی دریائے سندھ ہے۔ وادی سندھ کی تہذیب پورے پاکستان کی میراث ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ لفظ ‘انڈس’ دراصل ‘سندھو’ کا لاطینی تلفظ ہے جو یونانی نام ‘اندوس’ سے انگریزی میں آیا اور یہ فارسی تلفظ سے ماخوذ ہے۔

اپنی پوسٹ میں بلاول بھٹو نے چوہدری فواد کو براہ راست مخاطب کرتے ہوئے سخت زبان استعمال کی اور انہیں ‘احمق’قرار دیا۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے۔

یہ آن لائن بحث ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ مہینوں میں ملک میں تاریخی ورثے، علاقائی تشخص، اور نصاب سے متعلق بیانات سیاسی تنازع اور عوامی بحث کا باعث بنے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس