Follw Us on:

امریکا میں دو چینی شہری گرفتار، امریکی بحریہ کی خفیہ معلومات چین کو دینے کاالزام

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
China's spy game
امریکی فوجیوں کو چین کے لیے جاسوسی پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، امریکی محکمہ انصاف (تصویر: ٹی ڈی جی)

امریکی محکمہ انصاف نے دو چینی شہریوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ چین کی وزارت مملکت برائے تحفظ (ایم ایس ایس) کے لیے کام کرتے ہوئے امریکی بحریہ کے اڈوں سے متعلق خفیہ معلومات جمع کر رہے تھے اور امریکی فوجیوں کو چین کے لیے جاسوسی پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یہ واقعہ 2022 میں پیش آیا تھا، جب ان افراد نے شمالی کیلی فورنیا میں ایک تفریحی مرکز کے ‘لاکر’ میں خفیہ طریقے سے کم از کم 10 ہزار ڈالر کی رقم بطور ڈیڈ ڈراپ رکھی تھی ۔

یہ ادائیگی قومی سلامتی سے متعلق وہ معلومات حاصل کرنے کے بدلے دی گئی تھی، جو پہلے ہی چینی انٹیلیجنس کو فراہم کی جا چکی تھیں۔

2 us sailors arrested on suspicion of espionage
ان افراد نے شمالی کیلی فورنیا میں ایک تفریحی مرکز کے ‘لاکر’ میں خفیہ طریقے سے کم از کم 10 ہزار ڈالر کی رقم بطور ڈیڈ ڈراپ رکھی تھی۔ (تصویر: دی بونسوک نیوز)

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق یوآنسی جو ریاست اوریگن کے علاقے ہیپی ویلی میں مقیم ایک قانونی مستقل رہائشی ہیں اور لی رن (ریان) لائی، جو اپریل میں چین سے سیاحتی ویزے پر ہیوسٹن، ٹیکساس پہنچے تھے ان دونوں کو جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا۔ ان دونوں نے پیر کے روز ہیوسٹن اور پورٹ لینڈ، اوریگن کی وفاقی عدالتوں میں ابتدائی پیشی دی۔

محکمہ انصاف کے مطابق دونوں افراد چین کی وزارت مملکت برائے تحفظ کے لیے کام کر رہے تھے اور 2022 کے بعد بھی انہوں نے ایم ایس ایس کے لیے امریکی بحریہ کے اہلکاروں کی شناخت اور بھرتی کی کوششیں جاری رکھیں۔

Foreign ministry spokesperson zhao lijian's regular
ہم نام نہاد چینی جاسوسوں کے پروپیگنڈے کی ہمیشہ مخالفت کرتے ہیں، چین کی وزارت خارجہ (تصویر: ایمبیسی ان جمیکا)

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی یہ سمجھ رہی تھی کہ وہ امریکی سرزمین پر اپنے جاسوسی منصوبوں کو خفیہ طریقوں جیسے ‘ڈیڈ ڈراپ’ کے ذریعے کامیابی سے چلا سکتی ہے۔

محکمہ انصاف نے یہ واضح نہیں کیا کہ حساس معلومات فراہم کرنے والا شخص کون تھا اور وہ فوجی اہلکار کون تھے جنہیں بھرتی کرنے کی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیں: امریکی و یورپی امداد میں کمی، یوکرین کی انسانی امدادی سرگرمیاں ’شدید‘ متاثر

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ ہمیں اس معاملے کی تفصیلات معلوم نہیں ہیں لیکن ہم چینی شہریوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ ہم نام نہاد چینی جاسوسوں کے پروپیگنڈے کی ہمیشہ مخالفت کرتے ہیں۔

فی الحال دونوں ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور مقدمہ وفاقی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ مستقبل میں مزید گرفتاریوں یا سکیورٹی اقدامات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی حکام نے قومی سلامتی سے متعلق ایسے واقعات پر سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس