Follw Us on:

ومبلڈن ٹینس، نوواک جوکووچ نے الیگزانڈر مولر کو شکست دے دی

احسان خان
احسان خان
Sports
ومبلڈن ٹینس، نوواک جوکووچ نے الیگزانڈر مولر کو شکست دے دی

نوواک جوکووچ نے فرانس کے الیگزانڈر مولر کو چار سیٹوں میں شکست دے کر ومبلڈن 2025 میں اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر

دیا۔ سینٹر کورٹ پر کھیلے گئے اس مقابلے میں سربیئن اسٹار نے 6-1، 6-7(7)، 6-2، 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔

یہ میچ تین گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت تک جاری رہا، جہاں سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نے آغاز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، لیکن دوسرے سیٹ میں دباؤ کا شکار ہو کر چھ سیٹ پوائنٹس ضائع کیے۔ مولر نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹائی بریکر جیتا، تاہم جوکووچ نے اگلے دونوں سیٹس میں مکمل کنٹرول حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی۔ میچ کے دوران دو میڈیکل وقفے بھی دیکھنے میں آئے، مگر ان کا کھیل پر کوئی اثر نہ ہوا۔

جوکووچ نے سیزن کے آغاز میں نسبتاً کم سرگرمی دکھائی تھی، تاہم حال ہی میں جنیوا میں 100 واں ٹور لیول ٹائٹل اپنے نام کیا اور رولان گیروس کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جوکووچ نے کہا کہ میں یہاں نہ ہوتا اگر مجھے یقین نہ ہوتا کہ میں جیت سکتا ہوں۔ پچھلی دہائی میں مجھے یہاں سب سے زیادہ کامیابیاں ملی ہیں۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ میں ایک بار پھر چیمپئن بن سکتا ہوں۔

جوکووچ 3 جولائی کو ومبلڈن کے دوسرے راؤنڈ میں برطانیہ کے ڈین ایوانز سے مقابلہ کریں گے، جو 34 سالہ وائلڈ کارڈ انٹری رکھنے والے کھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ 2025، 12 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا, میزبان ممالک کون ہوں گے؟

انہوں نے کہاکہ یہ صرف ٹورنامنٹ کا آغاز ہے۔ ڈرا میں کئی شاندار کھلاڑی موجود ہیں۔ ایک برطانوی کھلاڑی سے ومبلڈن میں کھیلنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، مگر میں اس مقابلے کے لیے پرجوش ہوں۔

جوکووچ نے گھاس کے کورٹ پر اپنے اعتماد کا اظہار بھی کیا کہ میرے کیریئر کے دوسرے حصے میں، خاص طور پر، میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ گھاس کا کورٹ میری بہترین کارکردگی کو ابھارتا ہے۔ تو کیوں نہ ایک بار پھر ایسا ہو؟

مزید پڑھیں:ایم ایل سی 2025، واشنگٹن فریڈم اور نائٹ رائیڈرز کا سنسنی خیز مقابلہ، فیصلہ آخری گیند پر ہوا

جوکووچ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے نہ صرف آٹھویں ومبلڈن ٹائٹل بلکہ مجموعی طور پر 25 ویں گرینڈ سلیم جیتنے کی کوشش میں ہیں تاکہ وہ اس حوالے سے اپنی برتری مزید مستحکم کر سکیں۔

Author

احسان خان

احسان خان

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس