Follw Us on:

میری حکومت گراکر دکھا دو، سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈا پور کا چیلنج

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Cm kp
آج اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے۔ (فوٹو: جیو نیوز)

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ چیلنج دے رہا ہوں کہ اگر تم نے ہماری حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا، نو مئی بہانہ تھا اصل نشانہ بانی پی ٹی آئی تھے۔

پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ میں نو مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا، آئین توڑا گیا اور ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہمارے خلاف لابنگ کی گئی، 26ویں ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پی ٹی آئی میں دراڑ پیدا کرسکتا ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔ نو مئی بہانہ تھا اصل نشانہ تو بانی پی ٹی آئی بنے۔

وزیرِاعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیلنج دے رہا ہوں کہ اگر تم نے ہماری حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔جتنا زور لگانا ہے لگالیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گراسکتے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں گرفتار کرکے بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیانات دینے کا کہا گیا تھا، مجھے پورے پاکستان کے چکر لگوائے گئے اور کہا گیا کہ پی ٹی آئی چھوڑ دیں۔

Ali amin gandapur
نو مئی بہانہ تھا اصل نشانہ بانی پی ٹی آئی تھے۔ (فوٹو: گوگل)

علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے، یہ ترمیم عدلیہ سمیت پورے نظام پر دھبہ ہے۔ ہمارا مینڈیٹ چوری کرنے کے بعد مخصوص نشستوں کو ہم سے چھینا گیا ہے۔

وزیرِاعلیٰ کے پی کے ہمراہ نیوز بریفنگ دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ مٹی ڈالو اور آگے بڑھو۔آٹھ فروری کو عوام نکلی اور یہ تاریخی دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آٹھ فروری کو بھولیں گے نہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے۔ہماری سیٹیں چھین لینے سے ہم اپنی اپنی جدوجہد ختم نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی لیڈر جنید اکبر نے کہا ہے کہ خان صاحب کی قیادت تلے ہم سب اکٹھے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا ہےکہ ڈائیلاگ ہونا چاہیے، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم مذاکرات نہیں چاہتے، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے مذاکرات کی دیر نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی جیسے کہیں گے ویسے ہی کریں گے۔

پی ٹی آئی لیڈر شیخ وقاص اکرم تحریکِ انصاف جیل میں قید کارکنان کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔ چیف جسٹس ہمارے کارکنوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنائیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس