میئر کراچی مرتضی وہاب نے بیان دیا کہ کراچی کی اندرون گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں ہے۔ میئر کراچی کے اس بیان کے بعد سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ‘ قبضہ میئر کو صرف ٹیکس چاہیے’ کے نام سے انوکھا ٹرینڈ چل پڑا، جس میں صارفین نے میئر کراچی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
امیر جماعتِ اسلامی منعم ظفر خان نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتائیں اگر اندرونی گلیوں کی ذمہ داری کے ایم سی کی نہیں تو کے ایم سی کیوں گھر گھر اور گلی گلی بجلی کے بلوں میں ایم یو سی ٹیکس وصول کررہی ہے؟ یہ ٹیکس ختم کرو۔
ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ مرتضی وہاب تم بھی کسی فرعون سے کم نہیں ہو، تمہیں تو فرعون کے بارے میں بھی نہیں پتہ ہوگا، جہالت تم لوگوں کی گھٹی میں موجود ہے، جب کچھ مینیج کرنا نہیں آتا تو کرسی چھوڑ کیوں نہیں دیتے، لوگوں کو اذیت دینے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے کیا؟
#قبضہ_مئیرکوصرف_ٹیکس_چاہیئے
— Saima Atta (@SaimaAtta4) July 1, 2025
مرتضی وہاب تم بھی کسی فرعون سے کم نہی ہو تمہیں تو فرعون کے بارے میں بھی نہی پتہ ہوگا جہالت تم لوگوں کی گھٹی میں موجود ہے ۔جب کچھ مینیج کرنا نہی آتا تو کرسی چھوڑ کیوں نہی دیتے لوگوں کو اذیت دینے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے کیا pic.twitter.com/VCwehBOj1P
مزمل خورشید نامی صارف نے ایکس پر لکھا کہ کراچی کی یاد پیپلز پارٹی کے لٹیروں کو صرف ٹیکس اکٹھا کرنے کے وقت آتی ہے۔ یاد رکھیں جس طرح یہ شہر قائد کو برباد کر رہے ہیں، الله تعالٰی ان کو سب کے سامنے رسوا کرے گا۔
کراچی کی یاد پیپلز پارٹی کے لٹیروں کو صرف ٹیکس اکٹھا کرنے کے وقت آتی ہے۔ یاد رکھیں جس طرح یہ شہر قائد کو برباد کر رہے ہیں، الله تعالٰی ان کو رسوا کرے گا سب کے سامنے۔ #قبضہ_مئیرکوصرف_ٹیکس_چاہیئے pic.twitter.com/ie4joNVy6L
— Muzammal Khurshid (@MuzammalAJK) July 1, 2025
میڈیا ایکٹویسٹ عمیر احمد صدیقی نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ‘میئر ہے اپنی مستی میں۔۔۔ سوچ کے آنا کراچی کھنڈر بستی میں’ ویسے ان کی حرکتوں سے لگتا ہےکہ یہ موئن جوداڑو کی طرز پر کراچی کو بنانا چاہتے ہیں تاکہ تاریخ میں ان کا نام بھی یاد رکھا جائے۔
میئر ہے اپنی مستی میں سوچ کے آنا کراچی کھنڈر بستی میں ویسے انکی حرکتوں سے لگتا ہے۔ موئں جوڈاڑو کی ظرز پر کراچی کو بنانا چاہتے ہیں تاکہ تاریخ میں انکا نام یاد رکھا جائے۔۔۔بے شرم#قبضہ_مئیرکوصرف_ٹیکس_چاہیئے pic.twitter.com/8faMPV9e3l
— Umair Ahmed Siddiqui (@Umairlook) July 1, 2025
مرتضیٰ وہاب کے اس بیان کہ کراچی میں بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ اہ اچھا میئر صاحب آپ کو بھی تھوڑا سا پتہ تو چلا۔
#قبضہ_مئیرکوصرف_ٹیکس_چاہیئے
— Aziz Unnisa (@AzizUnn31171155) July 1, 2025
اوہ اچھا مئیر صاحب آپ کو بھی تھوڑا سا پتا تو چلا pic.twitter.com/VwsTmDiOh3