Follw Us on:

کراچی: تین افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزمان گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Karachi police
فرار ملزم جو کہ داماد ہے، کی تلاش جاری ہے۔ (فوٹو: گوگل)

کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی پولیس کے مطابق تھانہ مومن آباد کے علاقے مومن آباد چوک کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت غوث الدین عرف عمران، گل بت خان اور امین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ چند گھنٹے قبل پیش آیا، پولیس نے جائے وقوع سے 9 ایم ایم پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر کے تحویل میں لے لیا ہے۔

ایس ایچ او مومن آباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گواہوں کے بیانات کی بنیاد پر دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میں مقتول غوث الدین کی بیٹی کے سسر شاہجہاں اور رشتے دار رحمت شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقتول عمران اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بیٹی کے گھر آئے تھے، جہاں جھگڑے کے دوران داماد، داماد کے بھائی، والد اور دیگر رشتہ داروں نے فائرنگ کی جس سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: کراچی: کروڑوں کی چوری کرنے والی ماسی پنجاب میں بھی جائیداد کی مالک نکلی

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم جو کہ داماد ہے، کی تلاش جاری ہے اور پولیس جلد اسے گرفتار کرنے کے لیے آپریشنز کر رہی ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس