Follw Us on:

ڈی جی خان، لکی مروت اور ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Website web image logo (14)
دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ (فوٹو: فائل)

پنجاب کے سرحدی علاقے تونسہ میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

نجی نشریاتی ادارے جیونیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقابلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں ہوا، جہاں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی، تاہم جوابی کارروائی میں تمام 5 دہشتگرد مارے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر تحسین کی مستحق ہیں، دہشتگردوں کا تعاقب جاری رہے گا اور دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔

لکی مروت میں بھی سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی سرائے نورنگ بھٹانی نہر کے قریب کی گئی، جس دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 شدت پسند مارے گئے۔

Website web image logo (15)
مقابلہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقے میں ہوا۔ (فوٹو: گوگل)

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے، دہشتگردوں سے 4 دستی بم،کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں بھی سی ٹی ڈی اور پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد بن یامین کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق بن یامین کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھا۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ گلداد میں کی گئی، جہاں دہشتگرد کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر فورسز نے کامیاب آپریشن کیا۔

سیکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا اور ملک دشمن عناصر کا ہر قیمت پر قلع قمع کیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس