ایپل نے آئندہ مہینوں میں اپنی نئی آئی فون 17 سیریز متعارف کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے، جس میں چار ماڈلز شامل ہوں گے،آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر، آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس۔
یہ سیریز عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی اور اس کی ابتدائی قیمت انڈیا میں ₹89,900، امریکا میں 899 ڈالر اور دبئی میں 3,301 درہم سے شروع ہوگی۔ نئے ماڈلز میں ایپل کا (اے -9) چپ سیٹ، 48 میگا پکسل کیمرے، اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ والے پروموشن ڈسپلے شامل ہوں گے۔

آئی فون 17 ایئر کو سیریز کا سب سے پتلا فون کہا جا رہا ہے، جو امکان ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج سے بھی زیادہ پتلا ہو۔ اس میں اے 19 چپ سیٹ اور 48 میگا پکسل کا ایک کیمرہ ہوگا۔ جبکہ آئی فون 17 ماڈل میں دو کیمرے اور پرانا اے 18 چپ سیٹ دیا جائے گا۔
پرو اور پرو میکس ماڈلز میں A19 چپ سیٹ، تین کیمرے، بڑی بیٹری اور جدید فیچرز شامل ہوں گے، جو ان صارفین کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو اعلیٰ کارکردگی چاہتے ہیں۔

– آئی فون 17: ₹89,900 (انڈیا)، $899 (امریکہ)، 3,301 درہم (دبئی)
– آئی فون 17 ایئر: ₹99,900، $999، 3,668 درہم
– آئی فون 17 پرو: ₹1,45,000، $1,199، 4,403 درہم
– آئی فون 17 پرو میکس: ₹1,64,990، $2,300، 7,074 درہم

آئی فون 17 سیریز کو ایپل کے ڈیزائن اور کارکردگی میں توازن کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ہر ماڈل کو مختلف صارفین کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے، اور اپگریڈ شدہ کیمرہ اور ڈسپلے فیچرز کو خاص طور پر نمایاں کیا جا رہا ہے۔
ایپل کی جانب سے نئی سیریز کی رونمائی آئندہ چند مہینوں میں متوقع ہے۔ تاہم، کمپنی نے تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
ایپل کی جانب سے اگرچہ کسی سرکاری تاریخ کا اعلان نہیں ہوا، لیکن ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق نئی سیریز کے تمام ماڈلز 2025 کے اختتام تک مارکیٹ میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔ ایپل کی جانب سے اس خبر پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔