Follw Us on:

‘اب ایسا نہیں ہوگا’،مریم نواز کا سرکاری اسپتالوں میں اصلاحات کا اعلان

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz
"اب ایسا نہیں ہوگا" ،مریم نوازشریف کا سرکاری اسپتالوں میں انقلابی اصلاحات کا اعلان( فائل فوٹو)

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں صوبے کے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سسٹم میں انقلابی بہتری کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، اس اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے کہا کہ نہیں چاہتی کہ کوئی مریض دل کے علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے جان سے جائے، مرتے ہوئے مریضوں کو دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے، اب ایسا نہیں ہوگا۔

 مریم نواز نے اجلاس میں سرکاری اسپتالوں میں فوری اور موثر طبی امداد، جدید سہولیات اور شفاف مانیٹرنگ نظام کی بنیاد رکھنے کا حکم دیا، صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم دو روز کے اندر نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ ڈاکٹرز کو اس نظام کی ریہرسل اور ٹریننگ دینے کا بھی حکم دیا گیا۔

اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس سکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا، جو مختلف اسپتالوں کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لے گا۔

وزیراعلیٰ نے تمام ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے وینٹی لیٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی مرحلہ وار تعیناتی اور کیتھ لیب کے قیام کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کیتھ لیب منصوبے کی تکمیل تک ہر ضلع کے اسپتالوں میں ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز کی ہفتہ میں کم از کم دو بار موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں درکار سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی فہرست فوری طور پر طلب کی گئی۔ اسپتالوں میں ایکوپمنٹ آڈٹ، ڈیتھ آڈٹ، لیب آڈٹ، نرسنگ آڈٹ، اور ریکارڈ آڈٹ کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم نااہل ہو سکتا ہے تو ایوان کی بے توقیری پر کارروائی کیوں نہیں؟ اسپیکر پنجاب اسمبلی

صفائی، پارکنگ، اور دیگر آؤٹ سورس سروسز کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔ ایمرجنسی اور پیڈز وارڈز میں تربیت یافتہ نرسز کی تعیناتی اور نرسنگ ایس او پیز کی تیاری کی ہدایت دی گئی۔ دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے پیجر سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہر ضلع میں سی ای او اور ایم ایس کی تعیناتی کے لیے سیکرٹری ہیلتھ کو ذاتی طور پر انٹرویوز لینے کی ہدایت کی گئی، جبکہ ہر بڑے ڈسٹرکٹ اسپتال میں سی ٹی سکین اور ایم آر آئی مشینز کی موجودگی اور فعالیت یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

مزید پڑھیں: سازگار ماحول یا ملکی نظام پر عدم اعتماد؟ پاکستانی نوجوان آخر ملک کیوں چھوڑنا چاہتے ہیں؟

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے تمام فیصلوں پر تین ماہ کے اندر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا:
“تین ماہ میں عوام کو واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے، سرکاری ہسپتالوں کا معیار بہترین نجی اسپتالوں سے بھی بہتر بنائیں گے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس