Follw Us on:

اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے انڈین وزیراعظم کی ’کرپشن‘ بے نقاب کردی 

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rahul gandhi
راہول گاندھی نے ’میک ان انڈیا‘ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ (تصویر: ڈان)

انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے انڈین وزیراعظم نریندرا مودی کے نعرے ’میک ان انڈیا‘ کی اصلیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے کہا ہے کہ  حقیقت میں سب کچھ “میک اِن اڈانی و امبانی” ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی اور اڈانی نے اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کی نقالی سے اربوں کی کمائی کا کھیل رچایا۔

اڈانی نے ایک اسرائیلی دفاعی ویب سائٹ کو کاپی کیا، اس کا نام بدل کر ‘اڈانی ڈیفنس’ رکھ دیا، اور اس طرح وہ نمبر 1 سیلز مین بن گیا۔

Modi

راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اسرائیلی نیگیواور ابھے رائفلز کو بھارتی بتا کر مودی سرکار صرف لیبلنگ کا کمیشن کھا رہی ہے۔

مودی کا دفاعی بجٹ عوام کی نہیں بلکہ امبانی و اڈانی کی تجوریاں بھرتا ہے، جو پیسہ فوجیوں کی پنشن و ٹریننگ پر لگنا تھا، وہ اب اڈانی ڈیفنس کو جاتا ہے۔

راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ دفاعی سازوسامان اسرائیل سے آتا ہے، بس اڈانی فیکٹری میں ’میک اِن انڈیا‘ کا ٹیگ لگتا ہے۔

اسرائیلی اسلحہ صرف اسمبل کر کے بھارتی نام لگانا قومی سلامتی اور نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

یاد رہے کہ 10 مئی 2025 کو پاکستان سے مار پڑنے پرانڈین وزیراعظم کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس