Follw Us on:

حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ: ’بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Mohsin naqvi
وفاقی وزیر داخلہ نے سخت ایکشن کی ہدایت کردی۔ (تصویر: پی ٹی وی)

وفاقی حکومت نے حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف سختی کرنے کا فیصلہ، وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو مؤثر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور اہم

 اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ایف آئی اے کی کارکردگی اور درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

محسن نقوی نے اجلاس کے دوران ہدایت دی کہ حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف بلا تاخیر اور مؤثر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث “بڑے بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا جائے” اور کسی قسم کے سیاسی یا سماجی دباؤ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔

مزید پڑھیں: جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کے خلاف ایک بار پھر احتجاج: ’آئی ایم ایف کے نام پر مہنگائی مسلط کرنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے‘

وزیر داخلہ نے بھکاریوں کو بیرون ملک بھجوانے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف بھی سخت ایکشن کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ “یہ مافیا پاکستان کے امیج کو بین الاقوامی سطح پر نقصان پہنچا رہا ہے، ان ایجنٹس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے”۔ محسن نقوی نے مفرور ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے دیگر صوبوں سے تعاون کی بھی ہدایت دی، جبکہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہوکر واپس آنے والے بھکاریوں کی فوری گرفتاری کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔

انہوں نے جعلی ادویات کے کاروبار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، اور اس دھندے میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں کی اصل جگہ صرف جیل ہے۔

محسن نقوی نے نان کسٹم پیڈ مصنوعات کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اشیاء کی ترسیل و خرید و فروخت کو روکا جائے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ نے 5 ہزار ڈالر سے زائد رقم بیرون ملک لے جانے والے مسافروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے ایف آئی اے حکام کو ہدایت دی کہ اس ضمن میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس