باجوڑ کے علاقے لوئی ماموند میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ کے مطابق سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشتگرد مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
یاد رہے افغانستان سے پاکستان میں آئے روز دراندازی کے واقعات ہورہے ہیں، کبھی ان واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے تو کبھی کبھی کمی بھی واقع ہوتی ہے۔