Follw Us on:

لاہور: پالتو کتے نے معصوم بچے کو بھنبھوڑ ڈالا، وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملزم گرفتار

عاصم ارشاد
عاصم ارشاد
Dog biting child
پولیس حکام کے مطابق انور کے ساتھ موجود کتا اور چند دیگر آوارہ کتوں نے اچانک بچے پر حملہ کردیا۔ (فوٹو: انڈر وڈ لا )

لاہور کے علاقے اچھرہ میں پالتو کتوں کے حملے میں ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا، جس کے بعد واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متاثرہ بچے کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب انور عرف “بھیا” نامی شخص اپنے پالتو کتے کے ہمراہ علاقے میں موجود تھا۔ انور نے بغیر لائسنس کے کئی پالتو کتے پالے ہوئے ہے۔ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں تھانہ اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے انور کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کے پالتو کتے کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق انور کے ساتھ موجود کتا اور چند دیگر آوارہ کتوں نے اچانک بچے پر حملہ کردیا۔ انور نہ صرف بغیر لائسنس کے خطرناک کتے پال رہا تھا بلکہ مقامی افراد کے مطابق جوئے اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں بھی ملوث ہے۔ علاقے میں اس کے پالتو کتوں کی وجہ سے خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔

Image
سی سی ٹی وی فوٹیج

متاثرہ بچے کے والد نے وزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل کی ہے اور انور کی طرف سے پولیس اور وکیلوں کے ذریعے دباؤ ڈالنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور کسی بھی قسم کی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انور عرف بھیا ایک بااثر شخص ہے جو ماضی میں بھی کئی شکایات کا مرکز رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پالتو اور خطرناک جانور رکھنے کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

عاصم ارشاد

عاصم ارشاد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس