Follw Us on:

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pre monsoon rains begin early this year
رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے شروع ہو چکا ہے ( تصویر: دی انڈین ایکس پریس)

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ ساتھ بارِش بھی متوقع ہے۔

دوسری جانب پنجاب میں جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور اور منڈی بہاؤ الدین میں بھی بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور وقفے وقفے سے ملک کے اکثر اضلاع میں بارشیں ہو رہی ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس