Follw Us on:

کراچی: منشیات فروشوں کے خلاف پاک کالونی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Karachi police
کراچی کے علاقے ضلع کیماڑی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی کے علاقے ضلع کیماڑی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی تھانہ پاک کالونی کی حدود میں میوہ شاہ قبرستان کے قریب کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان جاسم ولد ابراہیم اور عزیز ولد ابراہیم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1800 گرام وزنی چرس برآمد ہوئی ہے، جب کہ ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم عزیز ماضی میں بھی سنگین مقدمات میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عزیز تھانہ پاک کالونی میں درج مقدمہ نمبر 34/2018 بجرم دفعہ 324/34 کے تحت مطلوب اور مفرور تھا۔

کارروائی ایس ایچ او پاک کالونی سب انسپکٹر انور علی کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے اور مزید قانونی کارروائی کے لیے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Karachi
پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

دوسری جانب جمشید کوارٹرز پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی گرو مندر کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سے اسد ظہور ولد ظہور احمد اور کاشف ولد صادق کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل (نمبر KOH-4944) برآمد کر لی گئی، جس کی ایف آئی آر تھانہ جمشید کوارٹرز میں مقدمہ نمبر 451/2025 کے تحت درج ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اے وی ایل سی (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس