Follw Us on:

انڈین الزامات مسترد: ’دنیا پاکستان کے فراہم کردہ ثبوتوں کو تسلیم کررہی ہے‘

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
India involved in sponsoring terrorism against pakistan,
دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں انڈیا کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں۔ (تصویر: آج نیوز)

وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے انڈین قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہے اور انڈین عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔

دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں انڈیا کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں اور عالمی برادری بھی اب انڈین  ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

Pakistan dawn news urdu
مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ شفقت علی خان (تصویر: ڈان نیوز اردو)

ترجمان نے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کو پاکستان کے لیے ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی افغانستان کے ساتھ تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دہشت گردی کے مسئلے پر موقف واضح ہے اور بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر کوئی متضاد بیان نہیں دیا۔

حکومت پاکستان نے دہشت گردی کے مسئلے پر عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران انڈیا کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مجھے ایک تصویر بھی دکھائیں جس میں ’آپریشن سندور‘ کے دوران انڈیا کو ہونے والے کسی نقصان کو دکھایا گیا ہو۔‘

آئی آئی ٹی مدراس کے 62 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے اجیت ڈوول نے آپریشن سندور کے حوالے سے کوریج کے معاملے میں غیر ملکی میڈیا کی ’تعصب‘ کی بات کی۔

اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے پاکستان کے اندر دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

آپریشن سندورکے حوالے سے غیر ملکی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’غیر ملکی میڈیا کہتا ہے کہ پاکستان نے یہ کیا، وہ کیا، مجھے ایک ایسی تصویر بھی دکھائیں جس میں انڈیا کو ہونے والے نقصان کو دکھایا گیا ہو، چاہے شیشہ بھی ٹوٹا ہو۔‘

ان کا کہنا تھا یہ آپریشن پاکستان میں ’صرف سرحدی علاقوں میں ہی نہیں تھا۔ ہمارا کوئی حملہ نہیں چُوکا‘۔ یہ اس حد تک درست تھا کہ ہم جانتے تھے کہ کون کہاں ہے۔ پورا آپریشن پانچ منٹ کم ایک پر شروع ہوا اور ایک بج کر اٹھائیس منٹ پر ختم ہوا۔‘

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس