Follw Us on:

مون سون کی بارشیں جاری، راوی اور سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rains.
کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی دیکھی گئی ہے۔ (فوٹو: دی کنورسیشن)

پنجاب کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں سے نظامِ زندگی متاثر ہوا ہے اور ندی نالوں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث دریائے راوی اور سندھ میں پانی کی سطح میں خاترخواہ اضافہ ہوا ہے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، بہاول پور، چنیوٹ، رحیم یارخان، لودھراں، راجن پور، جھنگ، خوشاب اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سڑکیں زیرِ آب آگئیں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بھی تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ ہنگو میں بارش کے دوران ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

Boats
کوٹ مٹھن کے مقام پر 3 لاکھ 61 ہزار 741 کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے۔ (فوٹو: ویکی پیڈیا)

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

ان بارشوں کے پیش نظر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے لیے 17 جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔

کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی ہے۔ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ چھاچھڑ میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں سے تقریباً 48 ہزار 901 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔ اس صورتحال میں مقامی آبادی کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

River ravi
کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بھی شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی دیکھی گئی ہے۔ (فوٹو: لیاقت علی)

دیگر ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح بلند ہے۔ نالہ کاہا سلطان میں 5 ہزار 647، پٹوک میں 4 ہزار 629، نالہ زنگی میں 5 ہزار 547، سوری شمالی میں 3 ہزار 340 اور کالابگا میں 1 ہزار 340 کیوسک پانی گزر رہا ہے۔

دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔ کوٹ مٹھن کے مقام پر 3 لاکھ 61 ہزار 741 کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے۔

دریائے راوی میں بھی پانی کی مقدار میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے کناروں پر کاشت کی گئی فصلیں دریا برد ہو رہی ہیں اور کاشتکار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس