Follw Us on:

پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال، کتابوں کو ویڈیو فارمیٹ میں لایا جائے گا، وزیرِ تعلیم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Punjab schools
اجلاس میں تعلیمی نصاب کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی بات کی گئی۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بھر میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کیا جا رہ اہے اور کتابوں کو بھی ویڈیو فارمیٹ میں تبدیل کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب ایگزامینیشن کمیشن فار ٹیکنیکل اینڈ اکیڈمک (پیکٹا) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں بہتری کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں مڈل کلاسز میں طلباء کے ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی نصاب کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی بات کی گئی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ میٹرک ٹیک تک کی نہم اور گیارہویں جماعت کی کتب کو ویڈیو فارمیٹ میں لانے پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ آن لائن ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ میں مدد ملے، اس مقصد کے لیے اکیڈمک کمیٹی ویڈیوز کی کوالٹی پر کام کرے گی۔

Punjab schools.
اجلاس میں مڈل کلاسز میں طلباء کے ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے کے لیے بھی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: 24 نیوز)

وزیر تعلیم نے اعلان کیا کہ آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات دوبارہ شروع کیے جا رہے ہیں، جن کا انعقاد پیکٹا کے ذریعے کیا جائے گا، امتحانی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اگلے 30 دن میں لائحہ عمل تیار کیا جائے گا، اس کے ساتھ ہی پانچویں، چھٹی اور ساتویں جماعت کے لیے اندرونی سطح پر اسسمنٹ ٹیسٹ لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، تاکہ اساتذہ اور طلباء کی کارکردگی جانچی جا سکے، ان کلاسز کے اسسمنٹ امتحانات کے لیے ایک ماہ میں شفاف اور معیاری نظام ترتیب دینے کا کہا گیا ہے۔

اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ میٹرک ٹیک کے اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے ٹرینرز کا انتخاب ان کی سابقہ کارکردگی اور نتائج کی بنیاد پر کیا جائے، اس کے علاوہ آئندہ تعلیمی سال کی کتب کی بروقت طباعت اور ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ابھی سے تیاری کا آغاز کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ آئندہ کسی قسم کی تاخیر ناقابل برداشت ہوگی۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل کے لیے مضبوط تعلیمی بنیاد رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ جون 2021 میں پنجاب پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں آٹھویں جماعت کے امتحانات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس