امریکا کی جانب سے مخصوص مقاصد کے لیے انڈیا کے ساتھ مل کر قائم کیے گئے اتحاد “کواڈ” کا اہم رکن چین پہنچ گیا۔
آسٹریلین وزیراعظم نے چین کے دارالحکومت پہنچ کر ویڈیو پیغام جاری کیا تو مبصرین نے اسے “کواڈ کا اختتام” قرار دے ڈالا۔
امریکا، انڈیا، جاپان اور آسٹریلیا پر مشتمل اتحاد کا مقصد خطے میں چین سمیت دیگر قوتوں کے خلاف صف بندی قرار دیا جاتا ہے۔
بیجنگ پہنچنے والے آسٹریلین وزیراعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت شنگھائی، چین میں موجود ہیں جہاں وہ آسٹریلوی کاروبار، آسٹریلوی روزگار اور اپنی معیشت کی حمایت کر رہے ہیں۔
'Our biggest export partner is China'
— Sidhant Sibal (@sidhant) July 13, 2025
'Engaging with China is in our interest to build a stable & secure region'
Australia PM Anthony Albanese begins China visit from Shanghaipic.twitter.com/pBQinb6OYw
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں ہر چار میں سے ایک ملازمت آزاد اور منصفانہ تجارت پر منحصر ہے، اور چونکہ چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اس لیے وہ وسائل، سیاحت اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری افراد کے ہمراہ چین میں تعمیری انداز میں مصروفِ عمل ہیں۔
البانیز نے کہا کہ وہ ان دنوں چین کے ساتھ مثبت انداز میں روابط استوار کر کے آسٹریلوی معیشت کو تقویت دینا چاہتے ہیں اور ایک مستحکم اور محفوظ خطے کی تعمیر میں کردار ادا کرنا ان کے مفاد میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ چین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنا کر آسٹریلوی ملازمتوں اور معیشت کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔