Follw Us on:

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس سے قبل لرنر پرمٹ کی شرط ختم، کون مستفید ہو گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Bikes.
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی ہدایت پر یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

پنجاب میں موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقۂ کار میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ اب شہریوں کو 42 دن کی لرنر پرمٹ کی شرط کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

شہری فوری طور پر صرف شناختی کارڈ کے ذریعے موٹر سائیکل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

پہلے موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے کے لیے امیدوار کو لرنر پرمٹ جاری کیا جاتا تھا، اور اس کے 42 دن بعد ہی وہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دے کر لائسنس حاصل کر سکتا تھا۔

Traffic police
شہری فوری طور پر صرف شناختی کارڈ کے ذریعے موٹر سائیکل کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ (فوٹو: پاک ویلز)

تاہم ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کی ہدایت پر یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔

اب پنجاب کے کسی بھی ضلع میں رہنے والا شہری اپنا قومی شناختی کارڈ دکھا کر براہِ راست موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتا ہے، اور اسے ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس جاری کیا جائے گا۔

یہ اقدام شہریوں کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ بغیر تاخیر لائسنس حاصل کر سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس