Follw Us on:

پنجاب میں ’پیرا‘ لانچ: صوبے میں میری آنکھ بنے گا، مریم نواز

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سال چور چور کا راگ الاپنے والے کوئی ثبوت نہیں دے سکے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی ہے۔ (تصویر: آج نیوز)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے کے ہر ضلع میں پیرا فورس تعینات کی جائے گی تاکہ جرائم اور ہراسانی کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔  

ان کا کہنا تھا کہ پیرا فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ظالموں کے لیے خوف اور مظلوموں کے لیے سہارا بننا ہے۔

لک پر حملوں کی تعلیم دینے والے آپ کے دوست نہیں ہوسکتے، مریم نواز pakistan aaj‎
انہوں نے مزید کہا کہ  سلیکشن اور انٹرویو کے وقت نوجوانوں کو ترجیح دیتی ہوں تاہم بزرگوں کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھاتی ہوں۔ (تصویر: آج نیوز)

وزیراعلیٰ کے مطابق صوبے بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تجاوزات کی وجہ سے راستے تنگ ہو چکے تھے جس سے خواتین کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا  لیکن راستے کھلنے سے ایسے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں سے نہ صرف شہریوں کو ریلیف ملا بلکہ تاجروں کے کاروبار میں بھی بہتری آئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ایک نیا ادارہ قائم کیا گیا ہے اور حکومت روزمرہ اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے بقول  پنجاب کی 85 فیصد آبادی غریب ہے  اس لیے قیمتوں پر کنٹرول ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے پر فخر ہوا جب اس نے چالان کرنے والے اہلکار سے کہا کہ آپ نے اپنی ڈیوٹی ادا کی ہے اور میں آپ کو شاباش دیتا ہوں۔ (تصویر: جنگ)

انہوں نے مزید کہا کہ  سلیکشن اور انٹرویو کے وقت نوجوانوں کو ترجیح دیتی ہوں تاہم بزرگوں کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھاتی ہوں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں وزارتِ اعلیٰ کا منصب عوام اور اللہ کے کرم سے ملا ہے اور وہ اسے ایک امانت سمجھ کر ادا کر رہی ہیں۔

لاہور میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایک حالیہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کو معمول کی چیکنگ کے دوران روکا گیا، اور موقع پر موجود اہلکار نے نہ صرف اپنا فرض نبھایا بلکہ چالان بھی کیا۔

مریم نواز کے 100 روز
مریم نواز نے تقریب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آ رہی ہے۔ (تصویر: دنیا نیوز)

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بیٹے پر فخر ہوا جب اس نے چالان کرنے والے اہلکار سے کہا کہ آپ نے اپنی ڈیوٹی ادا کی ہے اور میں آپ کو شاباش دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اہلکار کا نام شاہ زیب تھا، جس سے انہوں نے خود فون پر بات کی اور اس کی پیشہ ورانہ ذمہ داری پر اسے سراہا۔ مریم نواز نے کہا کہ  میں نے ڈی آئی جی آپریشنز سے کہا کہ میری شاہ زیب سے بات کروائیں اور میں نے اسے بتایا کہ مجھے تم پر فخر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں قانون کا اطلاق مساوی بنیادوں پر ہوگا، چاہے کوئی وزیراعلیٰ ہو یا اس کا بیٹا کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ  ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو کمزور اور مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو۔

مریم نواز نے تقریب میں اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری آ رہی ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر طریقے سے نبھا رہے ہیں۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس