Follw Us on:

اسرائیلی آبادکاروں کا بیت لحم کے قریب زیتون کے باغات پر دھاوا، سینکڑوں پودے تباہ کردیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Israeli settlers chop down dozens of olive trees south of bethlehem
آبادکاروں نے گاؤں کے مرکزی علاقے القرن میں گھس کر المطاوعر اور جبارین خاندانوں کی زمین پر خیمے لگائے اور تقریباً 1500 زیتون کے پودے اکھاڑ دیے۔ (تصویر: ابلیو اے ایف اے)

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت لحم کے جنوب مشرق میں واقع المنیہ گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے زیتون کے سینکڑوں پودے اکھاڑ دیے اور چار خیمے نصب کیے ہیں۔

المنیہ ولیج کونسل کے سربراہ زید کاوازبہ نے نجی خبررساں ایجنسی وفا نیوز کو بتایا کہ آبادکاروں نے گاؤں کے مرکزی علاقے القرن میں گھس کر المطاوعر اور جبارین خاندانوں کی زمین پر خیمے لگائے اور تقریباً 1500 زیتون کے پودے اکھاڑ دیے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ حالیہ مہینوں میں مقبوضہ علاقوں میں آبادکاروں کی سرگرمیوں میں اضافے کا تسلسل ہے۔

The israeli activists helping protect
غیر قانونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی مکمل سیکیورٹی میں 23 نئی چوکیوں کا قیام عمل میں لایا۔ (تصویر: گوگل)

سال 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران غیر قانونی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کی مکمل سیکیورٹی میں 23 نئی چوکیوں کا قیام عمل میں لایا۔ اسی مدت میں فلسطینی علاقوں میں آبادکاروں کی جانب سے 2153 حملے ریکارڈ کیے گئے جن میں چار فلسطینی جاں بحق ہوئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حالیہ بند کمرہ اجلاسوں میں وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کو یقین دلایا ہے کہ اگر 60 روزہ جنگ بندی طے پا جاتی ہے تو اس کے فوری بعد اسرائیل دوبارہ غزہ میں فوجی کارروائی کرے گا۔

عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ  جنگ بندی کے بعد ہم غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف منتقل کریں گے اور شمالی غزہ کا محاصرہ برقرار رکھیں گے۔

اسرائیلی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ایک منصوبہ بھی پیش کیا جس کے مطابق غزہ کے شہریوں کو حماس سے الگ کر کے انہیں جنوبی غزہ کے محدود علاقے میں رکھا جائے گا۔ اس منصوبے کو  انسانی ضرورت  کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے تاکہ جنگ بندی کے بعد کارروائیاں جاری رکھی جا سکیں۔

Israeli troops shoot dead palestinian in occupied west bank
عبرانی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ  جنگ بندی کے بعد ہم غزہ کے شہریوں کو جنوب کی طرف منتقل کریں گے۔ (تصویر: الجزیرہ)

نیتن یاہو نے وزیر خزانہ سے کہا کہ وہ اس بات پر قائم ہیں اور وضاحت کی کہ ایران کے ساتھ تناؤ کی وجہ سے وہ گزشتہ ماہ مکمل توجہ نہیں دے سکے۔

اسرائیلی چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ رفح میں تجویز کردہ انسانی شہر کی تعمیر سے متعلق فوجی رپورٹ نے کابینہ میں اختلافات کو جنم دیا ہے کیونکہ اس منصوبے پر عمل درآمد میں ایک سال سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ رفح منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ایک  مناسب وقت کا خاکہ  پیش کرے۔

دوسری جانب اتوار کو نیتن یاہو نے اعلان کیا کہ اسرائیل نے امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف اور ثالثوں کی ترامیم کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ قبول کر لیا ہے لیکن حماس نے اسے مسترد کر دیا۔

U.s. issues rare rebuke of israel over west bank settlements
اسرائیلی چینل 14 نے رپورٹ کیا کہ رفح میں تجویز کردہ انسانی شہر کی تعمیر سے متعلق فوجی رپورٹ نے کابینہ میں اختلافات کو جنم دیا ہے۔ (تصویر: این بی سی)

نیتن یاہو نے کہا کہ  حماس مسلسل معاہدے کی شرائط کو مسترد کر رہی ہے اور دوبارہ مسلح ہونا چاہتی ہے، جو ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ۔

فلسطینی میڈیا مرکز کے ڈائریکٹر محمد ابو الرب نے العربیہ کو بتایا کہ اسرائیل کی تجاویز کا مقصد صرف جنگ کو طول دینا ہے۔ ان کے مطابق ثالث اس بات کے منتظر ہیں کہ اسرائیل 60 روزہ جنگ بندی کے دوران اپنی فوج کی تعیناتی کا مکمل نقشہ فراہم کرے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ رواں ہفتے طے پا سکتا ہے۔ امریکی منصوبے کے مطابق جنگ بندی کے دوران قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی مخصوص علاقوں سے اسرائیلی فوج کا انخلا اور مذاکرات کی بحالی شامل ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس