حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5.36 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.37 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا، جو آئندہ پندرہ روز کے لیے مؤثر ہوگا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی قیمتوں کا تعین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق، پیٹرول اب 272.15 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 284.35 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

پریس ریلیز میں مٹی کے تیل (کیرسین) اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کسی تبدیلی کا ذکر نہیں کیا گیا۔
نجی نشریاتی ادارے ڈان نیوز کے مطابق ڈپو قیمت کے لحاظ سے پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 2 فیصد اضافے کی پیشگوئی کی گئی تھی، جس کے بعد یہ 272.04 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2.5 فیصد اضافہ متوقع تھا، جس کے بعد یہ 279.48 روپے فی لیٹر ہو سکتی تھی۔
مزید پڑھیں:ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار: تاجروں کی شکایات کے ازالہ کے لیے کمیٹی قائم، ہڑتال مؤخر
ان میں پیٹرول پر 78.02 روپے اور ڈیزل پر 77.01 روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی، 2.25 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی (CSL)، اور 20 سے 21 روپے فی لیٹر کسٹمز ڈیوٹی شامل ہے، خواہ ایندھن درآمدی ہو یا مقامی طور پر ریفائن کیا گیا ہو۔