بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق نے جام شہادت نوش کیا۔
آی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز انڈین اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آواران آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں لائق تحسین قرار دیں۔

شہباز شریف نے تین دہشت گروں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور میجر سید رب نواز طارق کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:قلات میں مسافر بس پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق اور سات زخمی
پاک فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز انڈین سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔