Follw Us on:

دریاؤں پر زیریں ممالک کا بھی پورا حق ہے، ڈاکٹر مصدق ملک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Musadiq malik ii
انڈیا ہماری امن کی خواہش کو کسی صورت بھی کمزوری نہ سمجھے۔ (فوٹو: گوگل)

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ انڈیا ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، دریاؤں پر زیریں ممالک کا بھی پورا حق ہے۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دریاؤں پر زیریں ممالک کا بھی پورا حق ہے، اگر انڈیا آبی جارحیت سے باز نہ آیا تو اس سے نمٹنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی ملک پانی کی اہمیت سے انکار نہیں کرسکتا، اگر انڈیا پانی روکتا ہے تو یہ صرف پاکستان پر حملہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فضائیہ نے انڈیا کے چھ جہاز مار گرائے، انڈیا ہماری امن کی خواہش کو کسی صورت بھی کمزوری نہ سمجھے۔ انڈیا پانی روکنے کو بطور ہتھیار استعمال کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ ایک بڑا چیلنج بنتا جارہا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگوئی اقدامات ناگزیر ہیں۔

Musadiq malik
موسمیاتی تبدیلی وقت کے ساتھ ساتھ ایک بڑا چیلنج بنتا جارہا ہے۔ (فوٹو: گوگل)

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں تقریباً 27 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے، جس کی ذمہ داری انڈیا نے محض چند منٹوں میں پاکستان پر عائد کردی۔ انڈین حکومت نے مؤقف اپنایا کہ دہشتگرد پاکستان کے راستے آئے تھے۔

انڈیا نے پاکستان پر کئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے 1960 کی دہائی میں ہونے والا سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، پاکستانیوں شہروں کو ملک چھوڑنے کے لیے 48 گھنٹوں کا وقت دیا، پاکستان کے ساتھ تجارت روک دی اور پاکستانی فوجی اتاشیوں کی ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: بارش کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف ہوئی معذرت خواہ ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

دوسری جانب پاکستان نے انڈین مؤقف کو یکطرفہ قرار دیتے ہوئے کسی بھی حملے میں شامل ہونے کی تردید کی اور غیر جانبدارانہ شفاف تحقیقات کی پیشکش کی۔ اس کے علاوہ پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے شملہ معاہدہ معطل کردیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس