Follw Us on:

امریکا نے پہلگام واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pehalgam incident.
ٹی آر ایف نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ (فوٹو: دی ڈپلومیٹ)

امریکا نے انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والے گروہ ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ (ٹی آر ایف) کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق یہ گروپ پاکستان میں موجود لشکر طیبہ کا ایک فرنٹ یا پراکسی ہے، جسے اقوام متحدہ پہلے ہی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے۔

ٹی آر ایف نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ حملہ گذشتہ ایک سال کے دوران سب سے ہلاکت خیز واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا فیصلہ بھاری: ہزاروں افریقی ایچ آئی وی سے بچاؤ کی دوا سے محروم

حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلح حملہ آوروں کی پشت پناہی کر رہا ہے، تاہم پاکستان نے یہ الزام مسترد کر دیا اور واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔

Pehalgam attack.
ٹی آر ایف نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ (فوٹو: انڈین میڈیا)

مارکو روبیو نے کہا کہ ٹی آر ایف کو دہشت گرد قرار دینا امریکا کی قومی سلامتی کے تحفظ، دہشت گردی کے خلاف عالمی اقدامات اور پہلگام حملے کے متاثرین کے لیے انصاف کے مطالبے کی عکاسی کرتا ہے۔

ٹی آر ایف کا وجود پہلی بار 2019 میں سامنے آیا تھا، اور اسے لشکر طیبہ سے منسلک گروہ تصور کیا جاتا ہے۔ انڈین سکیورٹی اداروں کے مطابق یہ گروپ سوشل میڈیا پر ’کشمیر ریزسٹنس‘ کے نام سے سرگرم ہے اور اسی نام سے پہلگام حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی۔

نئی دہلی کے ایک تھنک ٹینک کے مطابق پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ کی حمایت سے انکار کرتا ہے اور اس کا مؤقف ہے کہ وہ کشمیری عوام کی صرف اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔ لشکر طیبہ کو امریکا پہلے ہی غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے، اور اس پر 2008 کے ممبئی حملوں سمیت کئی بین الاقوامی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

پہلگام وادی کشمیر کا مشہور سیاحتی مقام ہے، جو سری نگر سے تقریباً 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی اور نگرانی کے اقدامات سخت کر دیے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس