بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن گزشتہ 25 برسوں سے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی میزبانی کررہے ہیں۔
بالی وڈ ہیرو امیتابھ بچن گزشتہ 25 سالوں سے انڈیا کے مشہور گیم شو ‘کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کی میزبانی کر رہے ہیں،انڈین ٹی وی چینل سونی انٹر ٹینٹمنٹ نے سیزن 17 کا اعلان کیا ہے جس میں انڈین میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ امیتابھ بچن کو فی قسط پانچ کروڑ معاوضہ دیا جائے گا۔
انڈین میڈیا کے مطابق گیم شو ‘ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کا نیاسیزن اگلے ماہ 11 اگست سے نشر کیا جائے گا اور امیتابھ بچن نے ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کیلئے بھی ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ روپے وصول کیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امیتابھ بچن کو سیزن 17 کے فی ایپی سوڈ کیلئے بھی 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
سنہ 2000 میں جب بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کا کیرئیر اتارچڑھاؤ کا شکار تھا تو اسی دوران انہوں نے ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘کے افتتاحی سیزن کی میزبانی کیلئے حامی بھرلی تھی۔
اس شو کے پہلے سیزن کی شاندار کامیابی نے نہ صرف امیتابھ بچن کی شہرت کو چار چاند لگائے بلکہ ان کا رکا ہوا فلمی کیرئیر بھی بحال کردیا، اسی سال امیتابھ کو آدتیہ چوپڑا کی بلاک بسٹر رومانٹک مووی ’ محبتیں ‘میں دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:امریکی گلوکارہ کونی فرانسس 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
’کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے دوسرے سیزن میں بھی امیتابھ بچن اسی شان سے واپس تو آئے لیکن صحت کے مسائل کے سبب انہیں میزبانی کے فرائض سے دستبردار ہونا پڑا جس کے بعد اداکار شاہ رخ خان نے سیزن 3 تک میزبانی کی ذمہ داری سنبھالی لیکن عوام کے بھرپور مطالبے پر امیتابھ بچن کو سیزن 4 میں میزبانی دی گئی تب سے اب تک وہ ہی مقبول کوئز شو کے ہر سیزن کی میزبانی کررہے ہیں