Follw Us on:

مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے، وزیراعظم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shehbaz sharif elected pakistan's
وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔ (تصویر: الاتحاد میڈیا نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔

بیان انیس جولائی ہر سال یوم الحاق کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے۔ انیس جولائی انیس سو سینتالیس کو کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کی تھی۔

اسلام آباد میں یوم الحاق کشمیر کے موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ کشمیری عوام نے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگی کا فیصلہ اسی دن کر لیا تھا۔ ان کے مطابق  انڈیا کے تسلط اور دس لاکھ سے زائد قابض فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

Pak pm raises kashmir issue at unga
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھی حق خود ارادیت کے لیے پرعزم ہے۔ (تصویر: احمد آباد مرر)

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل بھی حق خود ارادیت کے لیے پرعزم ہے۔ ان کے بقول یہ طویل جدوجہد اور قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام اپنی شناخت اور خودمختاری کے اصول پر قائم ہیں۔

وزیراعظم نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق دلوانے میں کردار ادا کرے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزارت خارجہ نے بھی بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ایسے بیانات کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے تاہم انڈیا کی جانب سے اس پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس