Follw Us on:

حافظ نعیم کا امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے ٹیلیفونک رابطہ: ‘ڈھاکہ میں تاریخ کے سب بڑے اجتماع پر مبارک باد’

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Whatsapp image 2025 07 19 at 10.50.59 pm
ان شاء اللہ خوشحال اور پرامن بنگلہ دیش عوام کا منتظر ہے۔ (فوٹو: فائل)

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ تھوڑی دیر پہلے امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان صاحب سے گفتگو ہوئی۔ الحمدللہ وہ خیریت سے ہیں اور آہنی عزم کے ساتھ قوم کی قیادت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج ڈھاکہ میں جماعت اسلامی نے تاریخ رقم کی ہے۔ انسانوں کے سمندر سے امیر جماعت اسلامی نے خطاب کیا، اس دوران ان کی طبیعت خراب ہوئی، مگر انہوں نے تقریر مکمل کی۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قربانیاں رنگ لا رہی ہیں۔ ان شاء اللہ خوشحال اور پرامن بنگلہ دیش عوام کا منتظر ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے پوری پاکستانی قوم کے لیے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام رہنماؤں، کارکنان اور بنگلہ دیش کے عوام کی حفاظت فرمائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آج بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کا اجتماع عام ہوا، جس میں تقریباً 20 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان کی طبعیت ناساز ہوگئی اور دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

ڈاکٹر شفیق الرحمان تقریر کے دوران ہی اسٹیج سے گر پڑے، لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور وہ پھر سے اٹھ بیٹھے۔ انہوں نے تقریر مکمل کی، سات منٹ کی تقریر میں شفاف انتخابات اور کارکنان کی تربیت پر گفتگو کی۔ تقریر کے فوری بعد انہیں ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس