اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے ہیں اور ان کے دفتر کے مطابق وہ اگلے تین دن گھر پر آرام کریں گے جبکہ سرکاری امور کی انجام دہی وہیں سے جاری رکھیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ 75 سالہ نیتن یاہو رات کے وقت طبیعت خراب ہونے کے بعد آنتوں کی سوزش اور پانی کی کمی کا شکار پائے گئے، جس کے لیے انہیں ڈرپ کے ذریعے سیال دیے جا رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق وزیر اعظم آئندہ تین روز تک گھر پر آرام کریں گے اور وہیں سے ریاستی امور کی نگرانی کرتے رہیں گے۔
مزید پڑھین:امدادی سامان کی تلاش میں نکلنے والے فلسطینی شہریوں پر پھر اسرائیلی فائرنگ، 84افراد شہید ہوگئے
یاد رہے کہ نیتن یاہو کو 2023 میں پیس میکر لگایا گیا تھا اور گزشتہ سال دسمبر میں ان کا پروسٹیٹ کا آپریشن کیا گیا تھا جب انہیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن تشخیص ہوا تھا۔