Follw Us on:

بنگلہ دیش میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ اسکول پر گرنے سے 16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی

حسیب احمد
حسیب احمد
Bangladesh air force
فائر سروس کنٹرول روم کے مطابق طیارہ اسکول کے میدان میں گرا۔ (تصویر: گوگل)

بنگلہ دیش ایئر فورس کا ایک تربیتی طیارہ  ڈھاکہ کے علاقے اٹرا میں میل اسٹون اسکول اینڈ کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں16 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

فائر سروس کنٹرول روم کے مطابق طیارہ اسکول کے میدان میں گرا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی تین ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ فضا میں دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے دیکھے گئے۔ حادثے میں کم از کم 73 افراد کو جھلسنے کی چوٹیں آئی ہیں جنھیں ہسپتال داخل کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ایف سیون بی جی آئی تربیتی طیارہ فضائیہ کی ملکیت تھا۔

Bangladesh air force jet
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں کلاسیں جاری تھیں۔ (تصویر: ڈیکین)

عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت اسکول میں کلاسیں جاری تھیں۔ کئی طلبہ امتحان دے رہے تھے جبکہ دیگر معمول کے اسباق میں مصروف تھے۔ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 73 افراد زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر طلبہ شامل ہیں۔

حادثے کے فوری بعد طلبہ کے والدین اور اہل خانہ اسکول پہنچ گئے۔ مقامی افراد نے رکشوں اور دیگر دستیاب ذرائع سے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

فائر سروس کی ترجمان لیما خانم نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں ایک شخص ہلاک اور چار افراد زخمی ہوئے تاہم مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

شہزادہ شاہ جلال  جو عالمی ہوائی اڈے کے  اعلیٰ افسر ہیں اس نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے تاہم انہوں نے جانی نقصان یا حادثے کی ممکنہ وجہ کے بارے میں کوئی فوری بیان نہیں دیا۔

فوجی اہلکاروں کو بھی جائے وقوعہ پر زخمیوں کو نکالتے دیکھا گیا۔

تاحال حکومتی یا عسکری سطح پر واقعے کی مکمل تحقیقات کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم ابتدائی معلومات کی روشنی میں کارروائیاں جاری ہیں۔

Author

حسیب احمد

حسیب احمد

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس