Follw Us on:

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، حکام نے اسپل ویز کھول دیے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rawal dam
راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.10 فٹ تک جا پہنچی ہے۔ (فوٹو: گوگل)

راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد حکام نے آج صبح 11 بجے اسپیل ویز کھول دیے، جب کہ ملک کے سب سے بڑے آبی ذخیرے تربیلا ڈیم میں بڑے سیلابی ریلے کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

راول ڈیم میں پانی کی سطح 1750.10 فٹ تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اضافی پانی کا اخراج ممکن بنایا جا سکے اور کسی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب تربیلا ڈیم میں بھی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی سطح 1530 فٹ تک پہنچ چکی ہے، جب کہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مکمل گنجائش 1550 فٹ ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ اگر سیلابی ریلہ داخل ہوا تو تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھا دیا جائے گا۔

Tarbela dam
سیلابی ریلہ داخل ہوا تو تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج 4 لاکھ کیوسک تک بڑھا دیا جائے گا۔ (فوٹو: گوگل)

واضح رہے کہ تربیلا ڈیم سے اس وقت 3500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جب کہ دریائے کابل سے 30 ہزار 900 کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

گڈو بیراج میں بھی پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ کنٹرول روم کے مطابق گڈو بیراج میں پانی کی آمد تین لاکھ 92 ہزار کیوسک اور اخراج دو لاکھ 75 ہزار 422 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانی کی سطح میں 72 ہزار کیوسک سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان انتظامیہ نے بلوچستان میں رات کے وقت داخلے پر پابندی عائد کردی

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے اور کچے کے علاقوں میں پانی داخل ہونےکا خطرہ موجود ہے، مگرکسی بڑے سیلاب کا فی الحال امکان نہیں ہے۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چار سے پانچ دنوں میں پانی کی سطح پانچ لاکھ کیوسک تک پہنچ سکتی ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ کو مزید الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس